دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

عرض الح ہاتك ایك ایك دقیقے کے فاصلے سے ایك جدول دی ہے کہ اتنے عرض پر جب اتنا طول ہو تو قبلہ ٹھیك مغرب اعتدال کی طرف ہو گا اس کے ملاحظہ سے واضح ہوسکتا ہے کہ ہندوستان میں کتنے شہروں کا تحقیقی قبلہ اس حکم مشہور کے مطابق ہے یا اینہمہ عام عملدرآمد اُسی حکم واحد پر ہے اور کچھ مضر نہیں کہ حدود شرع سے باہر نہیں ،بالجملہ یہ ناواقف لوگ اگر سمت حقیقی چاہتے ہیں تو محاذات قطب چاہنا باطل اور جہت پر قانع ہیں تو جہت اب بھی حاصل،بہرحال مسجد شہید کرنے کی فرضیت باطل ، اُس میں نماز کی تحریمی کراہت باطل ۔ غرض اُس بے معنی فتوے کی جہالت کہاں تك گنئے ہم اصل حکمِ شرع بتوفیق اﷲ تعالٰی واضح کریں کہ عید گاہ مذکورضرور حدودِ شرعیہ کے اندر ہے اس کا بیان چند افادوں پر موقوف ، فاقول وماتوفیقی الّا باﷲ علیہ توکّلت والیہ انیب(میں اﷲ تعالٰی کی توفیق سے کہتا ہوں اسی پر بھروسہ اور اسی کی طرف لوٹنا ہے۔ت)

افادہ اولٰی: جہت قبلہ کی حد کیا ہے کہ جب اس سے باہر ہو جہت سے باہر ہو ، اس بارے میں عباراتِ علماء متعدد وجوہ پر پائی گئیں:

اوّل جب مشارق مغارب نہ بدلیں جہت نہ بدلے گی۔ فتح القدیر و بحرالرائق وخیریہ و طحطاوی و ردالمحتار وغیرہا کُتب کثیرہ میں یہاں اور نیز مسئلہ اقتداء بالشافعی میں ہے:

الانحراف المفسدان یجاوز المشارق الی المغارب ١[1] وفی الخیریۃ بعد ما قدمنا عنہ فی الایرادالسابع وعند تحققنا بالخطاء زال الغطاء وھو فی اختلاف الجھۃ بحیث یکون متجاوز المشارق الی المغارب٢[2]۔

مفسد نماز وُہ انحراف جومشارق سے مغارب کی طرف متجاوز ہو اور فتاوٰی خیریہ میں اس کی گفتگو کے بعد جو پہلے ایرادسابع میں بیان کرچکے ) ہے ۔ جب ہمیں خطاء کا تحقیقی ثبوت مل گیا تو پردہ اُٹھ گیا یعنی کوئی اشکال نہ رہا ، وہ یہ ہے کہ جہت قبلہ مختلف ہوجاتی ہے جب مشارق و مغارب سے متجاوز ہوں (یعنی مشارق مغارب بدل جائیں) ۔(ت)

اور اسکی تائید اُس حدیث سے کی گئی کہ ترمذی و ابن ماجہ و حاکم نے ابو ہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت کی کہ ترمذی نے کہا حسن صحیح ہے حاکم نے کہا برشرط بخاری و مسلم صحیح ہے کہ رسول اکرم صلی اﷲ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :ما بین المشرق والمغرب قبلۃ [3] مشرق و مغرب کے درمیان قبلہ ہے ۔امام ملك مؤطا اور ابو بکر ابن ابی شیبہ اور عبدالرزاق مصنفات


 

 



[1] البحر الرائق  باب شروط الصلوٰۃ مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ١/٢٨٥

[2] فتاوٰی خیریہ کتاب الصلوٰۃ مطبوعہ دارالمعرفۃ بیروت ١/٩

[3] جامع الترمذی باب ماجاء ان بین المشرق والمغرب قبلۃ مطبوعہ امین کمپنی دہلی  ١/٤٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن