دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

معراج الدرایہ و فتح القدیر و حلیہ میں ہے:

ولذا وضع العلماء قبلۃ بلدین و بلاد علی سمت واحد فجعلوا قبلۃ بخاری وسمرقند ونسف وترمذ وبلخ و مرو و سرخس موضع الغروب اذاکانت الشمس فی اٰخرالمیزان وأول العقرب کما اقتضتہ الدلائل الموضوعۃ لمعرفۃ القبلۃ ولم یخرجوا لکل بلد سمتا لبقاء المقابلۃ والتوجہ فی ذلك القدر و نحوہ من المسافۃ ١[1]۔

اسی لئے علماء نے ایك شہر ، دو شہر بلکہ متعدد شہروں کا قبلہ ایك ہی سمت مقرر کیا ہے مثلًا بخارا، سمرقند ، نسف ، ترمذ، بلخ ، مرو ، سرخس کا قبلہ موضع غروب (مسقط رأس العقرب) قرار دیا جبکہ شمس آخر میزان اور اوّل عقرب میں ہو جیسا کہ معرفت قبلہ کے لئے وضع کردہ دلائل اسی کا تقاضا کرتے ہیں اور ہر شہر کے لئے الگ الگ سمت مقرر نہ کی کیونکہ اس قدر اور اسی جیسی مسافت میں مقابلہ اور توجہ الی الکعبہ باقی رہتی ہے۔(ت)

مبتغی اور حلیہ و بحر و ردالمحتار وغیرہا میں ہے:

لجُدَیَّ اذا اجعلہ الواقف خلف اذنہ الیمنی کان مستقبل القبلۃ ان کان بناحیۃ الکوفۃ و بغداد و ھمدان و قزوین و طبرستان و جرجان وما والاھاالی نھر الشاش و یجعلہ من بمصر علی عاتقہ الیسر ومن بالعراق علی عاتقہ الایمن وبالیمن قبالۃ المستقبل ممایلی جانبہ الایسر وبالشام وراء ہ[2]۔

جب کھڑا ہونے والا جدّی (قطب ستارہ) کو اپنے دائیں کان کے پیچھے کرلے تو اب اس کے سامنے جہت قبلہ ہے اگر وہ کوفہ، بغداد، ہمدان ، قزوین ،طبرستان، جرجان اور اس کے قرب و جوار نہر شاش تك کے علاقے میں رہنے والاہو (تمام علاقوں کا قبلہ یہی ہے) مصر میں رہنے والا جدّی(ستارہ قطب) اپنے بائیں کاندھے پر کرلے ، عراقی دائیں کاندھے پر کرلے ، یمنی اپنے سامنے کی اس جانب کرے جو بائیں جانب سے متصل ہے اور شامی اپنے پیچھے کی طرف کرلے۔(ت)

فتاوٰی خیریہ میں ہے:

وذکر بعضھم ان اقوی الادلۃ القطب فیجعلہ من بالشام ورائہ والرملۃ ونابلس

بعض علماء نے فرمایا کہ سب سے قوی دلیل قطب (ستارہ) ہے تو اہلِ شام اسے پشت کی طرف کریں ۔رملہ ،نابلس،

 


 

 



[1] فتح القدیر باب شروط الصلوۃ مطبوعہ نوریہ رضویہ سکھر ١/٢٣٥

[2] البحرالرائق باب شروط الصلوۃ مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی  ١/٢٨٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن