دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

نہ اُن شہروں کا قبلہ ایك پاسکتا ہے نہ ملك بھر کی ایك سمت ٹھہرا سکتا ہے مگر وُہ نہیں جانتا کہ یہ دین تدقیقی آلات پر مبنی نہیں یہ محمد رسول اﷲصلی اﷲ تعالی علیہ وآلہ وسلم کا دین سمح سہل ہے۔ الحمدﷲ رب العٰلمین قال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اِنَّااُمّۃ اُمیۃ لا نکتب ولا نحسب [1]۔(تمام خوبیاں اﷲ کیلئے جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے،نبی اکرم صلی اﷲ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :ہم اُمّی امّت ہیں نہ لکھتے ہیں نہ حساب رکھتے ہیں۔ت)فتاوٰی خانیہ میں ہے:

جہۃ الکعبۃ تعرف بالدلیل والدلیل فی الامصار والقری المحاریب التی نصبتھا الصحابۃ والتابعون رضی اﷲ عنھم فحین فتحوا العراق جعلوا قبلۃ اھلھا بین المشرق والمغرب لذلك قال ابو حنیفۃ رضی اﷲ عنہ ان کان بالعراق جعل المغرب عن یمینہ والمشرق عن یسارہ وھکذا قال محمد رحمہ اﷲ تعالٰی وانما قال ذلك لقول عمر رضی اﷲتعالٰی عنہ اذا جعلت المغرب عن یمینك والمشرق عن یسارك فما بینھما قبلۃ لاھل العراق وحین فتح خراسان جعلوا قبلۃ اھلھا مابین مغرب الصیف ومغرب الشتاء فعلینا اتباعھم وعن ابی یوسف رحمہ اﷲ تعالٰی انہ قال فی قبلۃ اھل الری اجعل الجُدَیَّ عــــہ علی منکبک

جہت کعبہ دلیل کے ذریعہ پہچانی جاسکتی ہے اور دلیل شہروں اور دیہاتوں میں وہ محراب ہیں جو صحابہ کرام و تابعین رضی اﷲ عنھم اجمعین نے قائم کئے ، صحابہ نے جب عراق کا علاقہ فتح کیا تو اُنہوں نے وہاں کے لوگوں کےلئے مشرق و مغرب کے درمیان جہت کعبہ مقر ر کی اس لئے اما م ابو حنیفہ رضی اﷲ عنہ نے فرمایا عراقی مغرب کو اپنی دائیں طرف اور مشرق کو اپنی بائیں طرف کر لے۔ اسی طرح امام محمد رحمہ اﷲ نے فرمایا ، یہ انھوں نے حضرت عمر رضی اﷲ عنہ کے اس قول کی اتباع میں کہا ہے جس میں ہے کہ جب تم مغرب کو اپنی دائیں اور مشرق کو اپنی بائیں طرف کرلے تو ان کے درمیان اہل عراق کا قبلہ ہے۔ اور جب صحابہ نے خراسان فتح کیا تو وہاں کے رہنے والوں کے لئے موسم گرما کے مغرب اور موسم سرما کے مغرب کے درمیا ن کو قرار دیا۔پس ہم پر ان کی اتباع لازم ہے۔ امام ابو یوسف رحمۃ اﷲ علیہ سے یہ مروی ہے کہ اُنہوں نے اہل رے کے لئے قبلہ کا تعین کرتے ہوئے

 

عـــہ بضم الجیم و فتح الدال و تشدید الیاء ای جُدَیَّ الفرقداسم النجم الثاقب السابع فی اٰخرالنعش الصغرٰی ١٢ العلامۃ حامد رضا خان رحمۃ اﷲ علیہ۔

جیم پر پیش ، دال پر زبر،یا مشدّد کے ساتھ جُدَیَّ الفرقدیہ اس ساتویں ثاقب ستارے کا نام ہے جو نعش صغرٰی کے آخر میں ہے۔١٢ علامہ حامد رضارحمۃ اﷲ علیہ۔(ت)

 


الایمن واختلف المشائخ رحمھم اﷲ تعالٰی فیما سوی ذلك من الامصار ، قال بعضھم اذا جعلت بنات نعش الصغرٰی علی اذنك الیمنی یمینك وانحرفت قلیلا الی شمالك فتلك القبلۃ ،وقال بعضھم اذاجعلت الجُدَیّ خلف اذنك الیمنی فتلك القبلۃ وعن عبداﷲ المبارك و ابی مطیع و ابی معاذ وسلم بن سالم و علی ابن یونس رحمھم اﷲ تعالٰی انھم قالوا قبلتنا العقرب وعن بعضھم اذاکانت الشمس فی برج الجوزاء ففی اٰخر وقت الظھراذا استقبلت الشمس بوجھك فتلك القبلۃ وعن الفقیہ ابی جعفر رحمہ اﷲ تعالٰی انہ قال اذا قمت مستقبل المغارب فالنسر الواقع بسقوطہ یکون بحذاء منکبك الایمن والنسر الطائر سقوطہ فی وجھك بحذاء عینك الیمنی فالقبلۃ مابینھما ،قال قبلۃ بخارا ھی علی قبلتنا ، وعن القاضی الامام صدرالاسلام قال القبلۃ مابین النسرین ، وعن الشیخ الامام ابی منصور الماتریدی رحمۃ اﷲ علیہ انظر الی مغرب الشمس فی اطول ایام السنۃ ثم فی اقصر ایام السنۃ دع الثلثین عن یمینك والثلث عن یسارك فالقبلۃ عند ذلك وھذہ الاقاویل بعضھا قریب من بعض[2] اھ مختصرا۔

فرمایا : جدّی (ستارہ) کا اپنے بائیں کاندھے پر کرو۔ ان کے علاوہ دیگر شہروں کے بارے میں مشائخ کرام رحمھم  اﷲ تعالٰی کا اختلاف ہے۔ بعض کا قول یہ ہے کہ جب بنات نعش صغرٰی کو اپنے دائیں کان پر کرتے ہوئے تھوڑا سا اپنی بائیں طرف پھر جاؤ یہی تمہارا قبلہ ہے۔ اور بعض کا قول یہ ہے کہ جدّی(ستارہ) کو جب اپنے بائیں کان کے پیچھے کرلے تو یہ تیرا قبلہ ہے اور حضرت عبداﷲ ابن مبارك ،ابو مطیع ،ابو معاذ،سلم بن سالم اور علی بن یونس رحمھم اﷲ عنھم فرماتے ہیں کہ ہمارا قبلہ عقرب(ستارہ) ہے۔ اوربعض کا کہنا یہ ہے کہ سورج بُرج جوزا میں ہو تو ظہر کے آخری وقت میں جب تو سورج کی طرف اپنے چہرے کو پھیر لے تو یہی تمھارا قبلہ ہے۔ اور فقیہ ابو جعفر رحمہ اﷲ تعالٰی نے فرمایا: جب تم چہرہ مغارب کے سامنے کی طرف کرو تونسر واقع تمھارے دائیں کاندھے کے برابر اورنسر طائرچہرے میں تمھاری دائیں آنکھ کے مقابل ہوگا جو ان کے درمیان ہو وہ قبلہ ہے۔فرمایا اور بخارا کا قبلہ ہمارے ہی قبلہ پر ہے اور امام قاضی صدرالاسلام کا قول ہے کہ قبلہ دونوں نسروں کے درمیان ہے۔ شیخ الاسلام ابومنصور ماتریدی رحمہ اﷲ تعالٰی علیہ نے فرمایا کہ تم سال کے بڑے دنوں میں سورج کے مغرب کی طرف دیکھو اس طرح سال کے چھوٹے دنوں میں دیکھو پھر اپنی دائیں جانب سے دو تہائی اور بائیں جانب سے ایك تہائی چھوڑ دو تو یہ سمت قبلہ ہے۔ یہ تمام اقوال ایك دوسرے کے قریب قریب ہیں اھ مختصرًا(ت)

 



[1] صحیح مسلم باب وجوب صوم رمضان الرؤیۃ الہلال الخ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٣٤٧

[2] فتاوٰی قاضی خان کتاب الصلوٰۃ مطبوعہ نو لکشور لکھنؤ ١/٣٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن