30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دارقطنی و بیہقی اپنی سنن میں عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
اجعلواائمتکم خیارکم فانھم وفدکم فیما بینکم وبین ربکم[1]۔ اقول:والاحادیث وان ضعفت فقد تائیدت اذ عن ثلثۃ من الصحابۃ وردت علیھم جمیعا رضوان المولٰی جل وعلا وتقدس وتعالٰی۔ |
اپنے نیکوں کو امام کر و کہ وہ تمہارے وسائط ہیں درمیان تمہارے اور تمہارے رب عزّوجل کے۔ میں کہتا ہوں یہ احادیث اگرچہ ضعیف ہیں مگر یہ تائید کررہی ہیں کیونکہ یہ تین صحابہ سے مروی جن پر اﷲ جل وعلا وتقدس تعالٰی کی رضا وارد ہے(ت) |
الحمد ﷲ کہ یہ موجز تحریر سلخ ذی القعدہ میں شروع اور چہارم ذی الحجہ روز جاں افروز دو شنبہ ۱۳۰۵ ہجریہ قدسیہ علٰی صاحبہا الف الف صلاۃ وتحیۃ کو بدر سمائے اختتام ہوئی، وصلی اﷲ تعالٰی علی خاتم النبین بدرسماء المرسلین محمد واٰلہ والائمۃ المجتھدین والمقلدین لھم باحسان الی یو م الدین والحمدﷲ رب العٰلمین واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم ۔
__________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع