دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ مرفوعا و البیھقی فی الشعب عنہ موقوفا ولہ شواہد بھا یرتقی الی درجۃ الحسن۔

ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے مرفوعًا اور بیہقی نے انہی سے موقوفًا روایت کیا ہے ، اس روایت کے شواہد موجود ہیں جن کی وجہ سے اسے احسن کا درجہ حاصل ہے۔

اور مروی کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم :

ایّاك وقرین السوء فانك بہ تعرف [1]۔رواہ ابن عساکر عن انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ

بُرے مصاحب سے بچ تو اس سے پہچانا جائے گا۔ اسے ابن عساکر نے حضرت انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔

یعنی جیسے لوگوں کے پاس آدمی کی نشست برخاست ہوتی ہے ویسا ہی جانتے ہیں ،اور بد مذہبوں سے محبت تو زہر قاتل ہے اس کی نسبت احادیثِ کثیرہ صحیحہ معتبرہ میں جو خطر عظیم آیا سخت ہولناك ہے ہم نے وہ حدیثیں اپنے رسالہ المقالۃ المُسفِرۃ عن احکام بدعۃ المفکرۃ(۱۳۰۱ھ) میں ذکر کیں، بالجملہ ہر طرح ان سے دُوری مناسب خصوصًا ان کے پیچھے نماز سے تو احتراز واجب ،اور ان کی امامت پسند نہ کرے گا مگر دین میں مداہن یاعقل سے مجانب۔امام بخاری تاریخ میں اور ابن عساکر ابو امامہ باہلی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ان سرکم ان تقبل صلاتکم فلیؤمکم خیارکم [2]۔

اگر تمہیں پسند آتا ہو کہ تمہاری نماز قبول ہو تو چاہئے کہ تمہارے نیك تمہاری امامت کریں۔

حاکم مستدرك اور طبرانی معجم میں مرثد ابی مرثد غنوی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ان سرکم ان تقبل صلاتکم فلیؤمکم خیارکم فانھم وفدکم فیما بینکم وبین ربکم[3]۔

اگر تمہیں اپنی نمازوں کا قبول ہونا خوش آتا ہو تو چاہئے جو تم میں اچھے ہوں وہ تمہارے امام ہوں کہ وہ تمہارے سفیر ہیں تم میں اور تمہارے رب میں۔

 


 

 



[1] تہذیب تاریخ ابن عساکر ترجمہ حسین بن جعفر الغزی الجرجانی مطبوعہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۴/ ۲۹۲

[2] کنز العمال بحوالہ ابن عساکر عن ابی امامہ  حدیث ۲۰۴۳۳  مطبوعہ موسسۃ الرسالۃ بیروت ۷/ ۵۹۶، اسرار الموضوعۃ  حدیث ۵۶۸ مطبوعہ بیروت ص۱۴۸،  الفوائد المجموعۃ صلوٰۃ الجماعۃ مطبوعہ بیروت  ص۳۲

[3] المستدرك علی الصحیحین ذکر مناقب ابومرثد الغنوی مطبوعہ دارالفکر بیروت ۳/ ۲۲۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن