30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
رواہ الشیخان عن ابی موسی الاشعری رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
پائے گا۔ اسے بخاری ومسلم نے حضرت ابوموسٰی اشعری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیاہے۔(ت) |
انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی حدیث میں ہے حضورسیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
مثل جلیس السوء کمثل صاحب الکیران لم یصبك من سوادہ اصابك من دخانہ[1]۔ رواہ عنہ ابوداودوالنسائی |
یعنی بدکی صحبت ایسی ہے جیسے لوہار کی بھٹّی کہ کپڑے کالے نہ ہوئے تو دھواں جب بھی پہنچے گا۔ اسے ابوداؤد اور نسائی نے حضرت انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیاہے۔ |
حاصل یہ کہ اشرار کے پاس بیٹھنے سے آدمی نقصان ہی اٹھاتاہے والعیاذباﷲ تعالٰی۔ اور فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔
|
انما سمی القلب من تقلبہ انما مثل القلب مثل ریشۃ بالفلاۃ تعلقت فی اصل شجرۃ تقلبھا الریاح ظھرًا البطن[2]۔ رواہ الطبرانی فی الکبیر بسند حسن عن ابی موسی الاشعری رضی اﷲ تعالٰی عنہ ولفظہ عن ابن ماجۃ مثل القلب مثل الریشۃ تقلبھا الریاح بفلاۃ اسنادہ جیّد[3]۔ |
دل کوقلب اسی لئے کہتے ہیں کہ وہ انقلاب کرتاہے، دل کی کہاوت ایسی ہے جیسے جنگل میں کسی پیڑ کی جڑ سے ایك پَرلپٹا ہے کہ ہوامیں اسے پلٹا دے رہی ہیں کبھی سیدھا کبھی الٹا۔ اسے طبرانی نے المعجم میں سند حسن کے ساتھ حضرت ابوموسٰی اشعری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہی روایت کیااور اس روایت کے الفاظ ابن ماجہ میں یوں ہیں: دل کی مثال اس پرکی طرح ہے جسے ہوائیں جنگل میں پلٹا دے رہی ہوں۔ اس کی سند جیّد ہے ۔ |
اورفرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
اعتبرواالارض باسمائھا واعتبروا الصاحب بالصاحب[4]۔ اخرجہ ابن عدی عن |
زمین کو اس کے ناموں پرقیاس کرو اور آدمی کو اس کے ہمنشین پر۔ اسے ابن عدی نے حضرت |
[1] سنن ابوداؤد باب من یؤمر ان یجالس مجالستہ الصالحین مطبوعہ آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۳۰۸
[2] شعب الایمان الحادی عشر من شعب الایمان ، حدیث ۷۵۲ مطبوعہ دارالکتب العلمیہ بیروت ۱/ ۴۷۳
[3] سنن ابن ماجہ باب فی القدر مطبوعہ آفتاب عالم پریس لاہور ص ۱۰
[4] شعب الایمان فصل فی مجانبۃ الفسقۃ الخ حدیث ۹۴۴۰ مطبوعہ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۷/ ۵۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع