دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

خیرتاہم اس قدر میں کلام نہیں کہ یہ حضرات غیرمقلدین وسائر اخلاف طوائف نجدیہ مسلمانوں کوناحق کافر ومشرك ٹھہراکر ہزارہا اکابرائمہ کے طورپرکافر ہوگئے اس قدر مصیبت ان پرکیاکم ہے والعیاذباﷲ سبحٰنہ وتعالٰی، علامہ ابن حجر مکی اعلام بقواطع الاسلام میں فرماتے ہیں:

انہ یصیر مرتدا علی قول جماعۃ وکفی بھذا خسار اوتفریطا[1]۔

ایك جماعت کے قول کے مطا بق یہ مرتد ہوگیا اور یہ خسارے اور کمی میں کافی ہے(ت)

توبحکم شرع ان پرتوبہ فرض اور تجدیدایمان لازم، اس کے بعد اپنی عورتوں سے نکاح جدیدکریں۔

فی الدر المختار عن شرح الوھبانیۃ للعلامۃ حسن الشرنبلالی مایکون کفرا اتفاقا یبطل العمل والنکاح فاولادہ اولاد زنی ومافیہ خلاف یؤمر بالاستغفار والتوبۃ وتجدید النکاح[2]۔

درمختارمیں علامہ شرنبلالی کی شرح الوہبانیہ کے حوالے سے ہے جس سے بالاتفاق کفرلازم آئے اس کی وجہ سے ہرعمل باطل، اسی طرح نکاح باطل،اور اس کی اولاد زناکی اولاد ہوگی اور جس کے کافر ہونے میں اختلاف ہو اس پراستغفار، توبہ اور تجدید نکاح کاحکم کیاجائے۔(ت)

اہلسنت کوچاہئے ان سے بہت پرہیز رکھیں، ان کے معاملات میں شریك نہ ہوں، اپنے معاملات میں انہیں شریك نہ کریں، ہم اوپراحادیث نقل کرآئے کہ اہل بدعت بلکہ فساق کی صحبت ومخالطت سے ممانعت آئی ہے اور بیشك بدمذہب آگ ہیں اور صحبت مؤثراور طبیعتیں سراقہ اورقلوب منقلب، حضورسیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

انما مثل الجلیس الصالح وجلیس السوء کحامل المسك ونافخ الکیر فحامل المسك اما ان یحذیك واما ان تبتاع منہ واما ان تجدمنہ ریحا طیبۃ ونافخ الکیر اما ان یحرق ثیابك واما ان تجدمنہ ریحا خبیثۃ[3]

نیك ہم نشین اور بدجلیس کی مثال یونہی ہے جیسے ایك کے پاس مشك ہے اور دوسرا دھونکنی دھونکتاہے مشك والا یاتوتجھے مشك ہبہ کرے گا یاتو اس سے خریدے گا، اور کچھ نہ ہوتو خوشبو توآئے گی، اور وہ دوسرا یا تیرے کپڑے جلادے گا یاتو اس سے بدبو

 


 

 



[1] اعلام بقواطع الاسلام مع سبل النجاۃ مطبوعہ مکتبہ حقیقۃ استنبول ترکی ص۳۶۲

[2] درمختار باب المرتد مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۳۵۹

[3] صحیح البخاری کتاب الذبائح، باب المسك مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۸۳۰،صحیح مسلم کتاب البر، باب استجاب الخ مطبوعہ نورمحمد اصح الطابع کراچی ۲/ ۳۳۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن