دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

لاعن شبھۃ او تأویل والا فلا فانہ مسلم بظاھرہ ولم نؤمر بشق القلوب و التطلع الی اماکن الغیوب ولم نعثر منہ علی انکار شیئ من ضروریات الدین فکیف یھجم علی نظیرماھجم علیہ ذلك السفیہ ھذا ھو التحقیق عند الفقھاء الکرام ایضا یذعن ذلك من احاط بکلامھم واطلع علی مرامھم رحمۃ اﷲ تعالٰی علیھم اجمعین الاتری ان الخوارج خذلھم اﷲ تعالٰی قداکفروا امیرالمؤمنین ومولی المسلمین علیا رضی اﷲ تعالٰی عنہ ثم ھم عندنا لایکفرون کما نص علیہ فی الدرالمختار والبحر الرائق و ردالمحتار وغیرھا من معتبرات الاسفار واماما مرمن تقریرالدلیل علی التکفیر فانت تعلم ان لازم المذھب لیس بمذھب واما الاحادیث فمؤلۃ عند المحققین کما ذکرہ الشراح الکرام اقول: ومن ادل دلیل علیہ قولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فی الحدیث المار فھو الی الکفر اقرب فلم یسمہ کافراو انما قربہ الی الکفر لان الاجتراء علی اﷲ تعالٰی بمثل ذٰلك قدیکون یرید الکفروالعیاذ باﷲ رب العٰلمین ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم۔

کافرقرار دیاجاسکتاہے جب اس میں کوئی تاویل وشبہ نہ ہو ورنہ اگرایك وہاں شبہ ہوسکتاہو تو کافر نہیں ہوگا کیونکہ جب وہ بظاہر مسلمان ہے توہم دل پھاڑکر دیکھنے اور امورغیبیہ پرمطلع ہونے کے پابند نہیں او رنہ ہی ہم اس کے کسی ایسے عمل پرمطلع ہوئے ہیں جوضروریات دین کے انکارمیں سے ہو اور ہم اس طرح اس پرحملہ آور کیسے ہوسکتے ہیں جس طرح وہ بیوقوف کسی دوسرے پر ہواہے، فقہاء کرام کی یہی تحقیق ہے نیز ہراس شخص کو بھی اس بات کااذعان حاصل ہوگا جس نے فقہاء رحمہ اﷲ علیہم اجمعین کے کلام کااحاطہ کیااور ان کے مدعا سے آگاہ ہواہو، کیا آپ نہیں جانتے کہ خوارج (اﷲ انہیں رسواکرے) نے امیرالمومنین مولائے مسلمین حضرت علی رضی اﷲتعالٰی عنہ کوکافرقراردیا پھر وہ ہمارے نزدیك کافر نہیں، جیسا کہ اس پر درمختار ، بحرالرائق، ردالمحتار اور دیگر معتبرکتب میں تصریح ہے، اور جو تکفیر پرتقریر دلیل گزری ہے آپ جانتے ہیں لازم مذہب، مذہب نہیں ہوتا، رہامعاملہ احادیث کاتو وہ محققین کے ہاں مؤول ہیں اپنے ظاہر پرنہیں جیسا کہ شارحین کرام نے ذکرکیاہے اقول: (میں کہتاہوں) سب سے قوی دلیل نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کاگزشتہ ارشادگرامی ہے کہ وہ کفر کے زیادہ قریب ہے، آپ نے اسے کافرنہیں فرمایا قریب کفرفرمانے کی وجہ یہ ہے کہ ایساعمل اﷲ تعالٰی کے سامنے جرأت ودلیری ہے کیونکہ ان جیسے الفاظ سے بعض اوقات کفرمرادہوتاہے رب العٰلمین اپنی پناہ عطافرمائے(ت)

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن