دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

ارتدت علیہ ان لم یکن صاحبہ کذلک[1]۔ ھذا مختصرًا۔

طعن کیاتھا ایسانہ ہوا۔ یہ اختصارًا ہے۔

امام ابن حبان اپنی صحیح مسمی بالتقاسیم والانواع میں بسند صحیح حضرت ابوسعید خدری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی حضورسیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

مااکفر رجل رجلا قط الاباء بھا احدھما ان کان کافرا والاکفر بتکفیرہ[2]۔

یعنی کبھی ایسانہ ہوا کہ ایك شخص دوسرے کی تکفیرکرے اور وہ دونوں اس سے نجات پاجائیں بلکہ ان میں ایك پرضرور گرے گی اگروہ کافرتھا تویہ بچ گیا ورنہ اسے کافر کہنے سے یہ خود کافرہوا۔

علماء فرماتے ہیں یوں ہی کسی کومشرك یازندیق یاملحد یامنافق کہنا، علامہ عارف باﷲ سیدی عبدالغنی بن اسمٰعیل نابلسی قدس سرہ القدسی حدیقہ ندیہ میں زیرحدیث ابوذر رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:

من دعا رجلا بالکفر باﷲ تعالٰی اوالشرك بہ وکذلك بالزندقۃ والاحاد والنفاق الکفری [3]اھ ملخصًا۔

کسی شخص کے بارے میں کہنا کہ اس نے اﷲ تعالٰی کے ساتھ کفرکیا یاشرك کیا اسی طرح زندیق، الحاد اورنفاق کفری کی نسبت کرکے پکارا(توخود کافرہوجائے گا)اھ تلخیصا(ت)

اور زیرحدیث ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما فرمایا: کذلك یامشرك ونحوہ[4] (اسی طرح اسے مشرك وغیرہ کہاتومشرك ہوجائے گا۔ت) اقول: وباﷲ التوفیق یہ معنی خود انہیں احادیث سے ثابت کہ ہرمشرك عدواﷲ ہے اور عدواﷲ کہنے کا حکم خود حدیث میں مصرح، اور حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے تصریح فرمائی کہ فاسق کہنا بھی پلٹتاہے تو مشرك تو بہت بدتر بلکہ اخبث اقسام کفار سے ہے توعمومًا یاکافر میں بھی دخول اولی رکھتاہے والعیاذباﷲ سبحٰنہ وتعالٰی، وجہ اس پلٹنے کی جس طرح ارباب قلوب نے افادہ فرمائی یہ ہے کہ مسلمان کاحال مثل آئینہ کے ہے   ع

ترك وہند درمن آں بیندکہ اوست

(ترك اور ہند مجھ میں وہی دیکھتاہے جو اس میں ہے)


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الادب، باب ماینھی عن السباب واللعن مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/۳ ۸۹

[2] الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان ، من اکفر انسانًا الخ حدیث ۲۴۸ مطبوعہ مؤسسۃ الرسالۃ بیروت ۱/ ۴۱۰

[3]  حدیقہ ندیہ شرح طریقہ محمدیہ  النوع الرابع من الانواع الستین الکذب ، مطبوعہ مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ، ۲/ ۲۱۱

[4] حدیقہ ندیہ شرح طریقہ محمدیہ العاشر الانواع الخ مطبوعہ مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ۲/ ۲۳۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن