دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

محمدغزالی قدس سرہ العالی احیاء العلوم شریف میں فرماتے ہیں:

مخالفتہ للمقلد متفق علی کونہ منکرا بین المحصلین[1]۔

تمام منتہی فاضلوں کااجماع ہے کہ مقلد کا اپنے امام مذہب کی مخالفت کرناشنیع وواجب الانکارہے۔

شرح نقایہ میں کشف اصول امام بزدوی سے منقول :

من جعل الحق متعددا کالمعتزلۃ اثبت للعامی الخیار من کل مذھب مایھواہ ومن جعل واحدا کعلمائنا الزم للعامی اماما واحدا[2]۔

یعنی جن کے نزدیك مسائل نزاعیہ میں حق متعدد ہے کہ ایك شے جومثلًا ایك مذہب میں حلال دوسرے میں حرام ہوتو وہ عنداﷲ حلال بھی ہے اور حرام بھی، وہ توعامی کواختیار دیتے ہیں کہ ہرمذہب سے جوچاہے اخذکرلے یہ مذہب معتزلہ وغیرہم کاہے اور جوحق کو واحد مانتے ہیں وہ عامی پرامام معین کی تقلید واجب کرتے ہیں یہ مذہب ہمارے علماوغیرہم کاہے۔

علامہ زین بن نجیم مصری صاحب بحرالرائق واشباہ وغیرہما رسالہ کبائروصغائر میں فرماتے ہیں:

اما الکبائر فقالوا ھی بعد الکفر الزنا واللواطۃ وشرب الخمر ومخالفۃ المقلد حکم مقلدہ [3]اھ مختصرا

یعنی کبیرہ گناہ علماء نے یوں گنائے کہ عیاذًا باﷲ سب میں پہلے تو کفرہے پھر زنا واغلام وشراب خوری اور مقلد کا اپنے امام کی مخالفت کرنا اھ مختصرا۔

ملل و نحل میں ہے:

علماء الفریقین لم یجوزوا ان یأخذ العامی الحنفی الابمذھب ابی حنفیۃ والعامی الشفعوی الابمذھب الشافعی[4]۔

دونوں فریق کے علما یہ جائز نہیں رکھتے کہ عامی حنفی مذہب ابوحنیفہ یاعامی شافعی مذہب شافعی کے سوا دوسرے مذہب پرعمل کرے۔

شاہ ولی اﷲ عقدالجید میں لکھتے ہیں:

المرجح عند الفقہاء ان العامی المنتسب

فقہاء کے نزدیك ترجیح اسے ہے کہ عامی جو ایك مذہب

 


 

 



[1] احیاء العلوم، الباب الثانی فی ارکان الامر الخ مطبوعہ مطبعۃ المشہد الحسینی القاہرہ مصر ۲/ ۳۶۶

[2] جامع الرموز(شرح نقایہ) کتاب الکراہیۃ مطبوعہ مکتبہ اسلامیہ گنبد قاموس ایران ۳/ ۳۲۷

[3] الرسائل الفقہیہ لمؤلف الاشباہ مع الاشباہ الخ الرسالۃ الرابعۃ والثلاثون الخ مطبوعہ ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ کراچی ۲/ ۹۰۷،۹۴

[4] الملل والنحل حکم الاجتہاد والتقلید الخ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱/ ۲۰۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن