دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

روا نبود [1]۔

بھی جائز نہیں۔(ت)

سبحان اﷲ جب تقلید شخصی معاذاﷲ کفروشرك ٹھہری توتمہارے نزدیك یہ ہرعصر کے علما اور گیارہ سو برس کے عامہ مومنین معاذاﷲ سب کفارومشرکین ہوئے، نہ سہی آخر اتناتو اجلٰی بدیہیات سے ہے جس کاانکار آفتاب کا انکار کہ صدہا برس سے لاکھوں اولیاء علماء، محدثین، فقہا، عامہ اہلسنت واصحاب حق وہدی غاشیہ تقلید ائمہ اربعہ اپنے دوش ہمت پراٹھائے ہوئے ہیں جسے دیکھو کوئی حنفی، کوئی شافعی، کوئی مالکی، کوئی حنبلی یہاں تك کہ فرقہ ناجیہ اہلسنت وجماعت ان چار مذہب میں منحصرہوگیا جیسا کہ اس کی نقل سیدعلامہ احمد مصری رحمہ اﷲ تعالٰی سے شروع دلیل اول میں گزری اور قاضی ثناء اﷲ پانی پتی کہ معتمدین ومستندین طائفہ سے ہیں ۔ تفسیرمظہری میں لکھتے ہیں :

اھل السنۃ قدافترق بعد القرون الثلثۃ اوالاربعۃ علی اربعۃ مذاھب ولم یبق مذھب فی فروع  المسائل سوی ھذہ الاربعۃ[2] ۔

اہل سنت تین چار قرن کے بعد ان چارمذاہب پر منقسم ہوگئے اور فروع مسائل میں ان مذاہب اربعہ کے سوا کوئی مذہب باقی نہ رہا۔

طبقات حنفیہ وطبقات شافعیہ وغیرہما تصانیف علماء دیکھوگے تو معلوم ہوگا کہ ان چاروں مذہب کے مقلدین کیسے کیسے ائمہ ہدٰی واکابر محبوبان خداگزرے جنہوں نے ہمیشہ اسی کی ترویج میں دفتر لکھے یہ سب تو معاذاﷲ تمہارے نزدیك چنین وچناں ہوئے۔ جانے دوعمل نہ سہی قول تومانوگے اُن جماعات کثیرہ علماء کو کیا جانوگے جنہوں نے تقلید شخصی کے حکم دئیے اور یہی ان کامذہب منقول ہوا، امام مرشد الانام

(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ)

المذاھب کمالایخفی وعدم الاعتداد فی دعوی الاتفاق بمن شذوندر وکثیر مشتھر کمالایخفی علی ذی بصر  ۱۲ منہ (م)

جیسا کہ واضح ہے اور دعوٰی اتفاق میں شاذونادر کا اعتبارنہ کرنا کثیر ومشہور ہے جیسا کہ صاحب بصیرت پرمخفی نہیں۱۲منہ (ت)

 


 

 



[1] کیمیائے سعادت اصل نہم امربمعروف ونہی ازمنکر مطبوعہ انتشارات گنجینہ تہران، ایران ص ۳۹۵

[2] تفسیر مظہری مسئلہ اذا صح الحدیث علی خلاف مذہبہ الخ مطبوعہ ادارہ اشاعت العلوم دہلی ۲/ ۶۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن