30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
عدمھا، ووجود الباس لایستلزم البطلان نعم ھومساو لعدم الجواز بمعنی عدم الحل المجامع لکراھۃ التحریم، ویؤید ذلك مانص علیہ العلامۃ الحلبی فی الغنیۃ الاختلاف انما ھو فی الکراھۃ والافعلی الجواز یعنی الصحۃ الاجماع۔ ثم لایذھبن عنك ان الکراھۃ ھھنا للتحریم اذھو الذی یصح تفسیر عدم الجواز بہ کما فعل القاری فافھم وتثبت ھذا ما ظھرلی وقد بقی خبایا العبد الضعیف حقق الکلام فی ھذا المرام فی فتاواہ الملقبۃ بالعطایا النبویۃ فی الفتاوی الرضویۃ وباﷲ التوفیق۔ |
بات کی مفید ہے کہ جب شرائط معدوم ہوں توحرج لازم آئے گا اور وجود حرج بطلان کومستلزم نہیں، ہاں وہ مساوی بنے گا عدم جواز بمعنی عدم حل کاجوکراہت تحریمی کوجامع ہے اور اس کی تائید علامہ حلبی کے ان الفاظ سے ہوتی ہے جو غنیـہ میں ہیں کہ اختلاف کراہت میں ہے ورنہ جواز یعنی صحت پراجماع ہے۔پھریہ بھی ذہن نشین رہناچاہئے کہ یہاں کراہت تحریمی مراد ہے کیونکہ تفسیرعدم جواز کی اسی کے ساتھ درست ہوتی ہے جیسا کہ علی قاری نے کیاہے، خوب سمجھ کر اس پرقائم رہو۔ یہ وہ تفصیل تھی جو مجھ پرواضح ہوئی اورابھی کچھ گوشے رہ گئے ہیں بندہ ضعیف نے اﷲ کی توفیق سے اس مقصدپراپنے فتاوٰی الملقب بہ العطایا النبویہ فی الفتاوی الرضویہ میں تحقیق کی ہے۔(ت) |
سبحٰن اﷲ جبکہ بے احتیاط شافعی کے پیچھے نمازجمہور ائمہ کے نزدیك ناجائز، توان مبتدعین تہورین کو اہل حق وہدایت سے کیانسبت ان کے پیچھے بدرجہ اولٰی ناجائزو ممنوع ترہوناچاہئے کما لایخفی۔
تنبیہ: خانیہ وخلاصہ ونہایہ وکفایہ وبحرالفتاوٰی وشرح نقایہ وہندیہ کے نصوص سن چکے کہ متعصب شافعی کے پیچھے نمازجائز نہیں اور اس کی تفسیرگزری کہ متعصب عـــہ وہ جوحنفیہ سے بغض رکھتاہو، اب غورکرلیجئے کہ غیرمقلدین کو نہ صرف حنفیہ بلکہ تمام مقلدین ائمہ دین سے کس قدر بغض شدید وکین مدید ہے خصوصًا جوعنایت حضرات حنفیہ خصہم اﷲبالطافہ والحفیہ کے ساتھ ہے بیان سے باہرتو ان روایات پریہ جداگانہ دلیل ہوئی ان کی اقتداء ناجائزہونے کی ،
|
لکن قال المحقق فی الفتح لایخفی ان تعصبہ انما یوجب فسقہ [1]اھ |
لیکن محقق نے فتح القدیر میں فرمایا یہ مخفی نہ رہے کہ اس کامتعصب ہونافسق کاموجب وسبب ہےاھ |
عـــہ: اقول ایسے ہی شافعیہ یامالکیہ یاحنبلیہ سے بغض رکھنے والا عند من برأہ اﷲ من التعصب کہ اہل حق سے بغض نہ رکھے گا مگربدمذہب ،اوربدمذہب کے پیچھے نمازممنوع ۱۲منہ سلمہ(م)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع