30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فتاوی امام طاہربن عبدالرشید بخاری میں ہے:
|
الاقتداء بشفعوی المذھب یجوز ان لم یکن متعصبا ویکون متوضأ من الخارج من غیرالسبیلین ولایتوضأ بماءٍ الذی وقعت فیہ النجاسۃ وھو قدر قلتین[1] اھ عـــہ ملخصا۔ |
شافعی المذہب کی اقتداء جائز ہئے اگر وہ متعصب نہ ہواورغیرسبیلین سے نجاست کے خروج پروضوکرنے والاہو اور اس تھوڑے پانی سے وضونہ کرتا ہو جس میں نجاست گرگئی ہو اور وہ دوقلوں کی مقدارہے اھ تلخیصًا (ت) |
جامع الرموزمیں ہے:
|
ھذا اذا علم بالاحتراز عن مواضع الخلاف فلوشك فی الاحتراز لم یجز الاقتداء مطلقا کما فی النظم فلاباس بہ اذا لم یشك فی ایمانہ ولم یتعصب ای لم یبغض للحنفی (وساق الکلام فی مسائل المراعاۃ فجمع واوعی ثم قال) الکل فی بحر الفتاوی[2]۔ |
یہ اس وقت ہے جب وہ مقامات اختلاف سے بچنے کایقین رکھتاہو اگر اس کے احتراز میں شك ہوتوپھر ہر حال میں اقتداء جائزنہیں، جیسا کہ نظم میں ہے پس اس وقت اس کی اقتدامیں کوئی حرج نہیں جب اس کے ایمان میں شك نہ ہو(یعنی انا مؤمن ان شاء اﷲ کہنے والانہ ہو) اور وہ متعصب نہ ہو یعنی حنفی کے ساتھ بغض نہ رکھتاہو (اس کے بعد مقامات رعایت پرگفتگوکرتے ہوئے مسائل کواکٹھاکیاپھرفرمایا) یہ تمام بحرالفتاوٰی میں ہے۔(ت) |
شرح ملتقی الابحرمیں ہے:
|
جواز اقتداء الحنفی بالشافعی اذاکان الامام یحتاط فی مواضع الخلاف[3]۔ |
حنفی کاشافعی کی اقتداکرنا اس وقت جائزہے جب شافعی امام مقامات اختلاف میں محتاط ہو۔(ت) |
|
عـــہ: قلت الاولی تعبیر غیرہ کالخانیۃ بالقلیل ۱۲منہ (م) |
میں کہتاہوں اس کے غیر کی تعبیربہتر ہے جیسے کہ خانیہ نے"قلیل"کے ساتھ تعبیرکیاہے۱۲منہ(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع