دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

حرام ست نہ نجس اھ ملخصا [1]

خنزیرکے گوشت کے نجس ہونے میں اختلاف ہے دم مسفوح حرام ہے مگرنجس نہیں اھ ملخصًا (ت)

مسئلہ (۵) اسی فتح المغیث کے صفحہ ۶پرہے: کافی ہے مسح کرنا پگڑی پر[2]۔ یعنی وضو میں سرکامسح نہ کیجئے پگڑی پرہاتھ پھیرلیجئے وضوہوگیا اگرچہ قرآن عظیم فرمایاکرے وَامْسَحُوۡا بِرُءُ وۡسِکُمْ[3](اپنے سروں کا مسح کرو)

مسئلہ (۶) مولوی محمدسعید شاگرد مولوی نذیرحسین ہدایت قلوب قاسیہ کے صفحہ ۳۶ میں لکھتے ہیں جو اپنی بیوی سے جماع کرے اورانزال نہ ہو تو اس کی نمازبغیر غسل کے درست ہے[4]۔

مسئلہ (۷) فتاوی ابراہیمیہ مصنفہ مولوی ابراہیم غیرمقلد مطبوعہ دھرم پرکاش الہ آباد کے صفحہ ۲ میں ہے: وضومیں بجائے پاؤں دھونے کے مسح فرض ہے[5]۔ انہوں نے پاؤں کے مسئلے میں رافضیوں سے بھی آگے قدم رکھا وہ بیچارے بھی صرف جوازمانتے ہیں واﷲ المستعان علی شرالرفاض وقومٍ شرٍّ من الرفاض (اﷲ تعالٰی ہی مددگارہے روافض کے شرپراور اس قوم کے شرپرجوروافض سے بھی بدترہے۔ت

ثانیًا یہ خیال کیجئے کہ انہیں اہلسنت کے ساتھ کس درجہ تعصب ہے، اور تعصب وہ شئی ہے کہ خواہی نخواہی آدمی نیش عقرب (بچھوکاڈنگ) ہوکر بتقاضائے طبع ایذا واضرار پرکمرکستاہے اور جہاں تك بن پڑے شقاق وخلاف کو دوست رکھتا ہے، اگرعلانیہ نہ ہوسکے توخفیہ ہی کوئی بات کرگزرے اورآپ ہی آپ دل میں ہنس لے، جہال روافض کی حکایات مشہورہیں کہ ان کی مجالس مرثیہ میں جوجاہل سنی جابیٹھے انہوں نے قلتین کے چھینٹے شربت میں ملائے، بعض اشقیا نے اسمائے طیبہ پرچوں پرلکھ کرفرش کے نیچے رکھ دئے کہ سنی بیٹھیں تو پاؤں کے نیچے آئیں اگرچہ نادانستہ ہی سہی۔ پھرجہاں ایساموقع ہاتھ لگاکہ کوئی خاص چیز کسی مہمان یاحاجتمند سنی ناواقف کے کھانے پینے کوپیش کی ظاہری تکلف حد سے گزرا اور بعض نجاسات قطعیہ سے آلودہ کردی، یہ سب شاخیں تعصب کی ہیں، پھر حضرات غیرمقلدین کا تعصب ان روافض سے کم نہیں بلکہ زائد ہے کہ یہ دشمن تازہ ہیں اور ان کے حوصلوں کی نئی


 

 



[1] نہج المقبول من شرائع الرسول

[2] فتح المغیث

[3] القرآن ۵/ ۶

[4] ہدایت قلوب قاسیہ

[5] فتاوٰی ابراہیمیہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن