دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

دلیل سوم

اس کی تقریر میں اوّلًا یہ سنئے کہ ان حضرات کی فقہی مسائل متعلقہ نمازوطہارت جوانہوں نے خوداپنی تصانیف میں لکھے کیاکیاہیں اور وہ علی الاطلاق مذاہب راشدہ یاخاص مذہب حنفیہ سے کتنے جداہیں محبنا مولوی وصی احمدصاحب سورتی سلمہ اﷲ تعالٰی نے فتوائے جامع الشواھد فی اخراج الوھابیین عن المساجد(مساجد سے وہابیوں کونکالنے پر جامع دلائل۔ت) میں عقائد غیرمقلدین نقل کرکے ان کے بعض عملیات بھی تلخیص کئے ہیں یہاں اسی کے چندکلمات بطور التقاط لکھنا کافی سمجھتاہوں۔

مسئلہ (۱) : پانی کتناہی کم ہونجاست پڑنے سے ناپاك نہیں ہوتا جب تك رنگ یابویامزہ نہ بدلے نواب صدیق حسن خاں بہادرشوہر ریاست بھوپال نے طریقہ محمدیہ ترجمہ درر بہیہ مصنفہ قاضی شوکانی ظاہری المذہب مطبوعہ مطبع فاروقی دہلی کے صفحہ ۶و۷ پر اس کی تصریح کی، اس کتاب پر مولوی نذیرحسین صاحب نے مہر کی اور لکھااس پرموحدین بے دھڑك عمل کریں، اور دیباچے میں خود نواب مترجم لکھتے ہیں: متبع سنت اس پر آنکھ بند کرکے عمل کرے اور اپنی اولاد اور بیبیوں کو پڑھائے[1]  اور یہی مضمون فتح المغیث مطبع صدیقی لاہور کے صفحہ ۵ میں ہے،یہ وہی کتاب طریقہ محمدیہ ہے جس کانام بدل کر نواب بھوپال نے دوبارہ وسہ بارہ بھوپال اور لاہور میں چھپوایا۔ اس مسئلے کامطلب یہ ہواکہ کنواں توبڑی چیزہے اگرپاؤ بھر پانی میں دوتین ماشے اپنا یا کتے کاپیشاب ڈال دیجئے پاك رہے گا مزے سے وضوکیجئے، نماز پڑھئے کچھ مضائقہ نہیں۔

مسئلہ (۲): اسی فتح المغیث کے صفحہ۵ اور طریقہ محمدیہ کے صفحہ ۷ میں ہے: نجاست گوہ اورموت ہے آدمی کامطلق مگرموت لڑکے شیرخوار کااور لعاب ہے کتے کااور لینڈ بھی اور خون بھی حیض ونفاس کااور گوشت ہے سؤرکا اور جو اس کے سواہے اس میں اختلاف ہے اور اصل اشیاء میں پاکی ہے اورنہیں جاتی پاکی مگرنقل صحیح سے کہ جس کے معارض کوئی دوسری نقل نہ ہو[2]۔

 یہاں صاف صاف نجاست کوان سات چیزوں میں حصرکردیا باقی تمام اشیاء کو اصل طہارت پرجاری کیاجب تك نقل صحیح غیرمعارض وارد نہ ہو۔ میں کہتاہوں اب مثلًا اگرکوئی غیرمقلد مرغی کے گوہ یاسوئر کے موت یاکتے کی منی سے اپنے چہرہ و ریش بُرُوت (مونچھیں) وجامہ پرعطروگلاب افشانی فرماکر نماز پڑھ لے یایہ چیزیں کیسی ہی کثرت سے پانی میں مل جائیں اگرچہ رنگ ومزہ وبوکوبدل دیں اور غیرمقلد صاحب


 

 



[1] طریقہ محمدیہ ترجمہ درربہیہ

(ف: اسی کادوسرا نام فتح المغیث ہے۔نذیراحمد)

[2] فتح المغیث

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن