دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

اور کلمہ طیبہ کا ادب وجلال بمنہ وکرمہ ہم اہلسنت ہی کوعطافرمایاہے کہ بدمذہبان گمراہ ہماری تکفیریں کریں ہم پاس کلمہ سے قدم باہرنہ دھریں وہ ہروقت اس فکرمیں کہ کسی طرح ہم کومشرك بنائیں ہم ہمیشہ اس خیال میں کہ جہاں تك ممکن ہو انہیں مسلمان ہی بتائیں۔ جیسے وہ بھوکی اونٹنی جس کے پیچھے ہری ببولیں رہیں اور ان میں شیر اور آگے صاف میدان پھرآباد شہر، وہ ببولوں کی ہریالی پرمہاریں توڑاتی اور پلٹی جاتی ہے کہ خود بھی ہلاك ہو اور سوار کوبھی مہلکہ میں ڈالے، سوارمہمیزیں کرتا تازیانے لگاتا آگے بڑھاتا ہے کہ آپ بھی نجات پائے اور اسے بھی بچالے  ؎

ھوی ناقتی خلفی وقدامی الہوی
 وانی وایاھا لمختلفان

(میری سواری کی خواہش میرے پیچھے ہے اور میری خواہش آگے ہے اور میں اور وہ دونوں مختلف ہیں)

منصف کے نزدیك اتنی ہی بات سے اہل حق ومبطلین کافرق ظاہر والحمدﷲ رب العٰلمینo 

قُلْ کُلٌّ یَّعْمَلُ عَلٰی شَاکِلَتِہٖ ؕ فَرَبُّکُمْ اَعْلَمُ بِمَنْ ہُوَ اَہۡدٰی سَبِیۡلًا ﴿٪۸۴﴾[1]

تم فرماؤ سب اپنے اپنے طریقے پرکام کرتے ہیں تو تمہارا رب خوب جانتاہے کہ کون زیادہ راہ پرہے۔

تنبیہ: عبارت مذکورہ غنیہ دیکھ کر بعض اذہان میں یہ خیال گزرسکتاہے کہ طائفہ غیرمقلدین اگرچہ ان فسقیات کے عادی ہیں مگروہ انہیں فسق جان کرنہیں کرتے بلکہ اپنے زعم میں کارثواب وعین صواب سمجھتے ہیں یہ اُن کی فہم کی کجی اور مذہب کی بدی ہے اس سے وہ بیباکی ثابت نہ ہوئی جس کی بناپر امامت فاسق ممنوع ہوئی تھی کہ جب اسے دین کااہتمام نہیں توکیاعجب کہ بے وضو نمازپڑھائے یاشرائط نماز سے کوئی اور شرط چھوڑجائے۔

اقول: منع امامت فاسق صرف اسی پرمبنی نہ تھا بلکہ اس کی بڑی علت وہ تھی کہ تقدیم میں عظمت اور فاسق شرعًا مستحق اہانت، بہرحال موجود بلکہ عیوب وذنوب کوصواب وثواب جانتے ہیں اور زیادہ شدید الورود کہ اس سے فسق ہزارچند ہوجاتاہے تواسی قدراستحقاق اہانت ترقی پائے گا اور اس کی ترقی پر اُتنا ہی شناعت امامت میں جوش آئے گا معہذا جس نے تجربہ کیا ہے اس سے پوچھئے کہ دنیادرکنار خاص امور دین میں اصاغر بالائے طاق ان کے اکابر و معتمدین میں جوشنیع بیباکیاں عظیم سفاکیاں پھیل رہی ہیں خدانہ کرے کہ کسی فاسق سے فاسق کوبھی اُن کی ہوالگے، کیانہ دیکھا کہ ان کے امام العصر نے اپنے مہری فتوے میں دودھ کے چچا کوبھتیجی دلائی،


 

 



[1] القرآن ۱۷/۸۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن