30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور حضورپرنور سیدالمحبوبین صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من عادی اولیاء اﷲ فقدبارزاﷲ بالمحاربۃ[1]۔ اخرجہ ابن ماجۃ والحاکم والبیھقی فی الزھد عن معاذ بن جبل رضی اﷲ تعالٰی عنہ قال الحاکم صحیح ولاعلۃ لہ۔ |
جس نے اولیاء اﷲ سے عداوت کی وہ سرمیدان خدا کے ساتھ لڑائی کونکل آیا۔ اس کو ابن ماجہ، حاکم اور بیہقی نے زہد میں حضرت معاذبن جبل رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کیاہے۔ امام حاکم نے فرمایا یہ روایت صحیح ہے اور اس میں کوئی علت نہیں ہے۔(ت) |
اﷲ تعالیٰ اپنے محبوبوں کی سچی محبت پردنیاسے اُٹھائے اٰمین۔ بجاھھم عندك یاارحم الراحمین یامن احبھم فامرنا بحبھم حبیھم الینا وحببنا الیھم بحبنا ایاھم یا اکرم الاکرمین اٰمین اٰمین۔
فسق ہفتم: ہم اوپر بیان کرآئے کہ ان کا خلاصہ مذہب یہ ہے کہ گنتی کے ڈھائی آدمی ناجی باقی تمام مسلمین شرك میں پڑکرہلاك ہوگئے اور حضور سیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
اذا سمعت الرجل یقول ھلك الناس فھو اھلکھم[2]۔ اخرجہ احمد والبخاری فی الادب ومسلم وابوداؤد عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
جب تو کسی کو یوں کہتے سنے کہ لوگ ہلاك ہوگئے تو وہ ان سب سے زیادہ ہلاك ہونے والاہے۔ اسے امام احمد اور بخاری نے الادب المفرد میں، مسلم اور ابوداؤد نے سیّدنا ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیاہے۔ |
حدیث سے ثابت ہواکہ حقیقۃً یہی لوگ جوناحق مسلمانوں کوچنیں وچناں کہتے ہیں خود ہلاك عظیم کے مستحق ہیں اور اﷲ جل جلالہ فرماتاہے:
|
فَہَلْ یُہۡلَکُ اِلَّا الْقَوْمُ الْفٰسِقُوۡنَ ﴿۳۵﴾٪[3] |
کون ہلاك ہوا سوافاسق لوگوں کے۔ |
پھر ان کے اشد الفاسقین سے ہونے میں کیاشبہہ ہے والعیاذباﷲ سبحٰنہ وتعالٰی۔ پھرستم برستم یہ کہ وہ ان محرمات کاصرف ارتکاب ہی نہیں کرتے اُنہیں حلال ومباحات بلکہ افضل حسنات بلکہ اہم واجبات سمجھتے ہیں ہیہات اگرتاویل کاقدم درمیان نہ ہوتا توکیاکچھ ان کے بارے میں کہنا نہ تھا اﷲ تعالٰی نے یہ دین پراستقلال
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع