دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

بَلْ اَحْیَآءٌ وَّلٰکِنۡ لَّا تَشْعُرُوۡنَ﴿۱۵۴﴾[1]

بلکہ وہ زندہ ہیں لیکن تمہیں خبرنہیں۔

اور فرمائے :

وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیۡنَ قُتِلُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ اَمْوٰتًا ؕ بَلْ اَحْیَآءٌ عِنۡدَ رَبِّہِمْ یُرْزَقُوۡنَ ﴿۱۶۹﴾ۙ فَرِحِیۡنَ[2]

خبردار شہیدوں کومُردہ نہ جانیو بلکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں روزی دئیے جاتے ہیں شاد شاد ہیں۔

اور ایك سفیہ مغرور محبوبان خدا سے نفور خود حضورپرنوراکرم المحبوبین صلوات اﷲ وسلامہ علیہ وعلیہم اجمعین کی نسبت وہ ناپاك الفاظ کہے اور وہ بھی یوں کہ معاذاﷲ حضور ہی کی حدیث کایہ مطلب ٹھہرائے یعنی میں بھی ایك مرکر مٹی میں ملنے والاہوں، قیامت میں اِن شاء اﷲ مرکرمٹی میں ملنے کامزاالگ کھلے گا اور یہ جدا پوچھا جائے گا کہ حدیث کے کون سے لفظ میں اس ناپاك معنی کی بوتھی جوتو نے یعنی کہہ کر محبوب اعظم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پرافتراکیا حضورپرافترا خداپرافترا ہے اور خداپرافترا جہنم کی راہ کا پرلا سرا،

اِنَّ الَّذِیۡنَ یَفْتَرُوۡنَ عَلَی اللہِ الْکَذِبَ لَا یُفْلِحُوۡنَ ﴿۱۱۶﴾ؕ[3]

 

مَتٰعٌ قَلِیۡلٌ ۪ وَّلَہُمْ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۱۱۷﴾  [4]

 

بیشك وہ لوگ جو اﷲ تعالٰی پرجھوٹ باندھتے ہیں وہ فلاح نہیں پائیں گے۔ یہ دنیا متاع قلیل ہے اور ان کے لئے (آخرت میں) المناك عذاب ہے۔

بھلا جب خود حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے ساتھ یہ برتاؤ ہیں تو اولیائے کرام کاکیاذکرہے اور حضرت حق عزجلالہ فرماتا ہے:

من عادی لی ولیّا فقد اٰذنتہ بالحرب[5]۔ اخرجہ امام البخاری عن ابی ھریرۃ عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم عن ربہ عزوجل۔

جومیرے کسی ولی سے عداوت رکھے میں نے اعلان دے دیا اس سے لڑائی کا۔ اسے امام بخاری نے حضرت ابوہریرہ سے نبی اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے حوالے سے اﷲ عزوجل سے بیان کیاہے (یعنی یہ حدیث قدسی ہے)

 


 

 



[1] القرآن ۲/ ۱۵۴

[2] القرآن ۳/ ۱۶۹

[3] القرآن ۱۶/ ۱۱۶

[4] القرآن ۱۶/ ۱۱۷

[5] صحیح البخاری کتاب الرقاق باب التواضع مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۹۰۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن