دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

تلك المحاریب١[1] اھ۔

اقول:  وبہ ظھران الحکم لایختص بالمفاوز فانھم انما نصبوا فی الامصار بناء علی تلك الادلۃ لاجرم ان قال العلامۃ البرجندی فی شرح النقایۃ ان امرالقبلۃ انما یتحقق بقواعد الھندسۃ والحساب بان یعرف بعد مکۃ عن خط الاستواء وعن طرف المغرب ثم بعد البلد المفروض کذلك ثم یقاس بتلك القواعد لتحقیق سمت القبلۃ ونحن قدحققنابتلك القواعدسمت قبلۃ ھر اۃ [2] الٰی اٰخر ماسیأتی ونقلہ الفتال فی حاشیتہ مقرا علیہ۔

 

کے معاملہ میں مسلمانوں کے قدیم محرابوں میں اجتہاد اور غورو فکر اس لئے جائز نہیں تاکہ طعن سے محفوظ رہا جاسکے کیونکہ یہ محراب مسلمانوں کی اُن جماعتوں نے قائم کئے ہیں جو کواکب کی سمت اور دلائل کی معرفت رکھتی تھیں ، تو چونکہ خیرو بھلائی اسی میں ہے لہذا ان محرابوں کی تقلید کی جائے اھ(ت)

اقول:  (میں کہتا ہوں) اس سے یہ بھی آشکارا ہوگیا کہ یہ حکم محض ویرانے اور جنگل کے ساتھ ہی مخصوص نہیں کیونکہ شہروں میں بھی مسلمانوں نے انہی قواعد و ضوابط کی بنا پر محراب قائم کئے ہیں، چنانچہ علامہ برجندی نے شرح نقایہ میں کہا کہ قبلہ کا معاملہ قواعدِ ہندسہ و حساب کی بناء پر حل ہوتا ہے بایں طور کہ پہلے خط استوا سے مغرب کی جانب سے مکّہ کا بُعد پہچانا جائے  پھر مفروض شہر کے بعد کو اسی طرح پہچانا جائے  پھر ان قواعد کے مطابق قیاس کیا جائے تاکہ سمتِ قبلہ معلوم ہو سکے اور ہم ان قواعد کے ذریعے قبلہ ہرات کی سمت یونہی ثابت کر چکے ہیں آخر تك جس کا بیان آئیگا، اور اس کو علّامہ فتال نے اپنے حاشیہ میں ثابت رکھتے ہوئے نقل کیا ہے۔(ت)

اور اتنا تو اکابر نے بھی فرمایا کہ جو مسجد مدتوں سے بنی ہو اور اہلِ علم و عامہ مسلمین اس میں بلا نکیر نمازیں پڑھتے رہے ہوں جیسا کہ عید گاہ مذکورہ کی نسبت سوال میں مسطور ہے اگر کوئی فلسفی اپنے آلات و قیاسات کی رُو سے اس میں شك ڈالا چاہے اُس کی طرف التفات نہ کیا جائے گا کہ صد ہا سال سے علماء وسائر مسلمین کو غلطی پر مان لینا نہایت سخت بات ہے، بلکہ تصریح فرماتے ہیں کہ ایسی قدیم محرابیں خود ہی دلیلِ قبلہ ہیں جن کے بعد تحری کرنے اور اپنا قیاس لگانے کی شرعًا اجازت نہیں ، ایسی تشکیك بعض مدعیانِ ہیأت نے بعض محرابات نصب کردہ صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم میں بھی پیش کی حالانکہ بالیقین صحابہ کرام کا علم زائد تھا اُس کے بعد فلسفی ادعا کا سننا بھی حلال نہیں ،ہاں بتحقیق معلوم ہو

 



[1] فتاوٰی خیریہ   کتاب الصلوٰۃ  مطبوعہ دارالمعرفۃ بیروت  ١/٧

[2] شرح النقایۃ للبر جندی باب شروط الصلوٰۃ مطبوعہ منشی نو لکشور لکھنؤ ١/٨٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن