30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لَعَنَہُمُ اللہُ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ وَ اَعَدَّ لَہُمْ عَذَابًا مُّہِیۡنًا ﴿۵۷﴾ [1] |
اﷲ نے ان پر لعنت کی دنیا وآخرت میں اور ان کے لئے تیار رکھا ہے ذلت کا عذاب۔ |
سبحان اﷲ حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ارشاد فرمائیں:
|
ان اﷲ حرم علی الارض ان تاکل اجساد الانبیاء [2]۔ اخرجہ احمد وابوداؤد والنسائی و ابن ماجۃ وابن حبان والحاکم و ابونعیم کلھم عن اوس بن ابی اوس الثققی رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
بیشك اﷲ تعالٰی نے زمین پر پیغمبروں کا جسم کھانا حرام کیا ہے۔ اس کو امام احمد،ابوداؤد، نسائی، ابن ماجہ، ابن حبان ، حاکم اور ا بونعیم سب حضرات نے حضرت اوس بن ابی اوس ثققی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ |
اور وارد کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم :
|
من کلمہ روح القدس لم یؤذن للارض ان تاکل من لحمہ [3]۔ اخرجہ الزبیر بن بکار فی اخبار المدینہ وابن زبالۃ عن الحسن مرسلا۔ |
جس سے جبریل نے کلام کیا زمین کو اجازت نہیں کہ اس کے گوشت پاك میں کچھ تصرف کرے۔ اسےحضرت زبیربن بکار نے اخبار المدینہ میں اور ابن زبالہ نے امام حسن بصری سے مرسلًا روایت کیا ہے۔ |
امام ابو العالیہ تابعی نے کہا :
|
ان لحوم الانبیاء لا تبلیغھا الارض ولاتاکلھا السباع [4]۔ اخرجہ الزبیروالبیھقی۔ |
انبیاء کا گوشت زمین نہیں گلاتی نہ درندے گستاخی کریں۔ اسے زبیر اور بیہقی نے روایت کیا ہے۔ |
اور رب العالمین جل مجدہ ان کے غلاموں یعنی شہدائے کرام کی نسبت ارشاد فرمائے :
|
وَلَا تَقُوۡلُوۡا لِمَنْ یُّقْتَلُ فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ اَمْوٰتٌ ؕ |
جو خدا کی راہ میں مارے گئے انھیں مردہ نہ کہو |
[1] القرآن ۳۳/ ۵۷
[2] سنن النسائی اکثارالصلوٰۃ علی النبی صلی اﷲ علیہ وسلم یوم الجمعۃ مطبوعہ مکتبہ سلفیہ لاہور ۱/ ۱۶۲، سنن ابی داؤد باب تفریع ابواب الجمعۃ مطبوعہ آفتاب عالم پریس لاہور ۱/ ۱۵۰،مسند احمد بن حنبل حدیث اوس بن اوس رضی اﷲ عنہ مطبوعہ دارالفکر بیروت ۴/ ۸
[3] الدرالمنثور زیر آیۃ وایدناہ بروح القدس مطبوعہ منشورات آیۃاﷲ العظمی ،قم ،ایران ۱/ ۸۷
[4] اخبار مدینہ لزبیربن بکار
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع