30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حرمین طیبین زادہما اﷲ شرفا وتعظیما کا ہے فریقین کو مقبول ہوگا اگر بے تکلف اس پر راضی ہوجائیں فبہا ورنہ جان لیجئے کہ یہ قطعًا اہل حرمین کے مخالف مذہب اور سنیان ہندو وغیرہ کے مثل ان پاك مبارك شہروں کے علماء کو بھی معاذاﷲ مشرك وگمراہ وبددین جانتے ہیں پھر عداوت و بدخواہی نہ ہونا کیا معنے، اور خود ان سے پوچھنے کی حاجت کیا ہے علمائے حرمین حفظہم اﷲ تعالٰی کے فتاوے ان صاحبوں کے رد میں بکثرت موجود انھیں سے حال کھل جائے گا کہ مخالفان مذہب میں جیسا ایك دوسرے کو کہتا ہے دوسرا بھی اس کی نسبت وہی گمان رکھتا ہے ، عداوت ہو خواہ محبت دونوں ہی طرف سے ہوتی ہے ، جب وہ اکابران کے عمائد کو لکھ چکے کہ:
|
اُولٰٓئِکَ حِزْبُ الشَّیۡطٰنِ ؕ اَلَاۤ اِنَّ حِزْبَ الشَّیۡطٰنِ ہُمُ الْخٰسِرُوۡنَ ﴿۱۹﴾ [1] |
وہ شیطان کے گروہ ہیں، بیشك شیطان ہی کا گروہ گھاٹے میں ہے۔(ت) |
تو کیو نکر معقول کہ یہ ان کے دشمن نہ ہوں ، آخر نہ دیکھا کہ ان کے امام العصر نے امن وامان والی حرمین کو اپنے لئے محل خوف وخطر سمجھا اور کمشنر دہلی و بمبئی کی چٹھیوں کو سپر، ولا حول ولا قوۃ الاباﷲ العلی العظیم۔
فسق ششم :عداوت اولیائے کرام قدست اسرارہم جس کی تفصیل کو دفتر درکار جس نے ان کے اصول و فروع پر نظر کی ہے وہ خوب جانتا ہے کہ ان کی بنائے مذہب محبوبان خدا کے نہ ماننے اور ان کی محبت وتعظیم کو جہاں تك بن پڑے گھٹانے مٹانے پر ہے یہاں تك کہ ان کے بانی مذہب نے تصریح کردی کہ اﷲ کو مانے اور اس کے سوا کسی کو نہ مانے انتہی ۔ اور چوُڑھے چمار اور ناکارے لوگ تو نوك زبان پر ہے ، خودحضور سید المحبوبین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی نسبت صاف کہہ دیا کہ وہ بھی مرکر مٹی میں مل گئے ،
|
اشد مقت اﷲ علی کل من عادی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وبارك وسلّم۔ |
سب سے زیادہ اﷲ تعالٰی کی ناراضگی ہر اس شخص پر ہے جو اﷲ تعالٰی کے رسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ والہ وبارك وسلم کے ساتھ عداوت رکھے (ت) |
اﷲ تعالٰی فرماتا ہے :
|
وَالَّذِیۡنَ یُؤْذُوۡنَ رَسُوۡلَ اللہِ لَہُمْ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۶۱﴾[2] |
جو لوگ ایذادیتے ہیں اﷲ کے رسول اور ان کے لئے دکھ کی مارہے۔ |
اور فرماتا ہے :
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع