دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

کے ساتھ زیادت ہے اور حضور ۵۷سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں :

لایکید اھل المدینۃ احد الاانماع کما ینماع الملح فی الماء[1] ۔اخرجہ الشیخان عن سعد بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

کوئی شخص اہل مدینہ کے ساتھ بداندیشہ نہ کرےگا مگر یہ کہ ایسا گل جائے گا جیسے نمك پانی میں اسے بخاری ومسلم نے حضرت سعد بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔

اور فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

من اراد اھل المدینۃ بسوء اذابہ اﷲ کما یذوب الملح فی الماء [2]۔ اخرجہ احمد ومسلم وابن ماجۃ عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

جواہل مدینہ کے ساتھ کسی طرح کا برُا ارادہ کرے اﷲ تعالٰی اسے ایسا گلادے جیسے نمك پانی میں گل جاتاہے ۔ اسے امام احمد ، مسلم اور ابن ماجہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔

۵۹دوسری حدیث میں ہے حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من اذی اھل المدینہ اذاہ اﷲ وعلیہ لعنۃ اﷲ والملٰئکۃ والناس اجمعین ، لایقبل منہ صرف ولا عدل [3]۔ اخرجہ الطبرانی فی الکبیر عن عبداﷲ بن عمر وبن العاص رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔

جو مدینہ والوں کو ایذا دے اﷲ اسے مصیبت میں ڈالے اور اس پر خدا اور فرشتوں اور آدمیوں کی لعنت ہے اﷲ تعالٰی نہ اسکا نفل قبول کرے نہ فرض۔ اسے طبرانی نے المعجم الکبیر میں حضرت عبداﷲ بن عمر وبن عاص رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔

اگر یہ حضرات ان امور سے انکار کریں توکیا مضائقہ ان سے کہیےتَعَالَوْا اِلٰی کَلِمَۃٍ سَوَآءٍۭ بَیۡنَنَا وَبَیۡنَکُمْ [4]۔ (ایسے کلمہ کی طرف آؤ جو ہم میں اور تم میں یکساں ہے ۔ ت) ہم اور تم سب مل کر مہر کردیں کہ مسائل مذہبی میں جو مسلك علمائے


 

 



[1] صحیح البخاری فضائل المدینہ باب اثم من کاداہل المدینہ  مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۲۵۲

[2] صحیح مسلم کتاب الحج باب تحریم ارادۃ اہل المدینہ بسوء  مطبوعہ نور محمد اصح المطابع کراچی ۱/ ۴۴۵،مسند احمد بن حنبل از مسند ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ مطبوعہ دارالفکر بیروت ۲/ ۳۵۷

[3] کنزالعمال بحوالہ طبرانی عن ابن عمر فضائل المدینہ وماحولہا الخ حدیث ۳۴۸۳۶ مؤسسۃ الرسالۃ بیروت ، ۱۲/ ۲۳۷،مجمع الزاوائد باب فیمن اخاف اہل المدینۃ وارادہم بسوء مطبوعہ دارالکتاب بیروت ۳/ ۳۰۷،الترغیب والترہیب الترہیب من اخافۃ اہل المدینہ الخ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۲/ ۲۴۱

[4] القرآن ۳/ ۶۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن