دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

مذکور کچھ مدت ہوئی کہ ان کے پانچ مکلب مجاہر بنام مہاجر وہاں رہے اور اپنے دام بچھانے چاہے ، حال کھلتے ہی تعزیر پاکر نکالے گئے جس پر ان کے ہمدردوں نے کہا کہ اہل حرمین نے مہاجر کو نکال کر معاذاﷲ سوادالوجہ فی الدارین (دونوں جہانوں میں کالا چہرہ ۔ت) حاصل کیا حالانکہ علاوہ اور باتوں کے ان سفیہان گستاخ نے یہ بھی نہ جانا کہ دارالاسلام سے دارالاسلام کو جانا مہاجرت نہیں یہ صورت مجاورت ہے اور مجاورت خود مکروہ تحریمی ، مگر افراد اولیاء اﷲ کے لئے ، کما حققناہ بتوفیق اﷲ تعالٰی فی العطایا النبویۃ فی الفتاوی الرضویۃ ( اﷲ کی توفیق سے ہم نے اس کی تحقیق اپنے فتاوی"العطا یا النبویۃ فی الفتاوی الرضویۃ"میں کی ہے ۔ ت) تووہ جہاں مدعیان فضل وکمال اس فعل میں بھی اثم تھے خصوصًا جبکہ وہاں جاکر اشاعت بدعات چاہی ، اﷲ تعالٰی فرماتا ہے:

وَمَنۡ یُّرِدْ فِیۡہِ بِاِلْحَادٍۭ بِظُلْمٍ نُّذِقْہُ مِنْ عَذَابٍ اَلِیۡمٍ ﴿٪۲۵[1]

جو مکہ معظمہ میں براہ ظلم کسی بے اعتدالی کا ارادہ کرے گا اسے دردناك عذاب چکھائیں گے۔

اور یہ تو ابھی کی بات ہے کہ ان کے امام العصر جنھیں یہ حضرات شیخ الکل فی الکل کہا کرتے ہیں بخوف مسلمانان عرب ،کمشنران دہلی وبمبئ کی چٹھیاں لے کر حج کو گئے وہاں جو گزری انھیں سے پوچھ دیکھیے، اگر ایمان سے کہیں ورنہ صدہا حاضرین و ناظرین موجود ہیں اور خود مکہ معظمہ کے چھپے ہوئے اشتہار شہروں شہروں شہرت پا چکے غرض کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ ان کو تمام عمائد وعلمائے عرب وحجاز سے سخت بغض وعداوت ہے اور طبرانی معجم کبیر میں بہ سند حسن صحیح حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں : بغض العرب نفاق [2]۔ ( جو اہل عرب سے عداوت رکھے منافق ہے )

فسق چہارم: پھر یہ عداوت منجربہ سب ودشنام ہوتی ہے جس کی ایك نظیر ہم اوپر لکھ چکے اور ۵۶بیہقی شعب الایمان میں حضرت امیر المومنین عمر فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں :

من سب العرب فاولئك ھم المشرکون[3]۔

جو اہل عرب کو سب وشتم کریں وہ خاص مشرك ہیں۔

فسق پنجم: مدینہ طیبہ کو جزیرہ عرب پر جس قدر فضیلت ہے اسی قدر ان کی عداوت وبدخواہی کو اہل مدینہ


 

 



[1] القرآن ۲۲/ ۲۵

[2] المعجم الکبیر  حدیث ۱۱۳۱۲  مروی از عبداﷲ ابن عباس رضی اﷲ تعالی عنہ مطبوعہ مکتبہ فیصلیہ بیروت ۱۱/ ۱۴۶

[3] شعب الایمان فصل فی الصلوٰۃ علی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم  مطبوعہ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۳/ ۲۳۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن