30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
بامور دینہ وتساھلہ فی الاتیان بلوازمہ فلایبعدمنہ الاخلال ببعض شروط الصلاۃ وفعل ماینا فیھا بل ھوالغالب بالنظر الی فسقہ ولذالم تجزالصلاۃ خلفہ اصلاعند مالك و روایۃ عن احمد[1] الخ |
اس بنا پر کہ اس کی تقدیم (امامت) مکروہ تحریمی ہے کیونکہ وہ امور دینی کی پروا نہیں کرتا اور لوازمات دین کو بجالانے میں کاہلی کرتا ہے لہٰذا یہ بھی بعید نہیں کہ وہ نماز کی کوئی شرط ہی چھوڑدے یا ایسا فعل کرے جو نماز کے منافی ہو بلکہ اس کے فسق کے پیش نظر ایسا کرنا اغلب ہے اسی وجہ سے امام مالك کے نزدیك اس کے پیچھے نماز جائز ہی نہیں، امام احمد بن حنبل سے بھی ایك روایت یہی ہے (ت) |
رہا یہ کہ غیر مقلد فساق مجاہر کیونکہ ہیں یہ خود واضح وہین کون نہیں جانتا کہ ان کے اصاغرعمومًا دوامًا ائمہ شریعت وعلمائے ملت واولیائے امت رحمہم اﷲ تعالٰی کی طعن وتوہین میں گزار تے ہیں اور عام مسلمین کی سب وشتم تو ان کا وظیفہ ہر ساعت ہے جس نے جانا اس نے جانا اور جس نے نہ جانا وہ اب ان کے رسائل دیکھے ، باتیں سنے خصوصًا اس وقت کے لچھے خدانہ سنوائے ۔ جب کہ باہم تنہا ہوتے ہیں اور اذاخلوا کا وقت پاکر آپس میں کھلتے ہیں یا بعض اہل حق نے جو اپنی تصانیف میں ان کے کلمات ان کی توالیف سے نقل کئے وہی دیکھے فقیر غفر اﷲ تعالٰی لہ ان ہفوات مغضوبہ کا زبان وقلم پرلانا پسند نہیں کرتا اور نہ نقل کرلاتا ہے تو ان میں فسق اول سب دشنام اہل اسلام ہے حضور پر نور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حدیث مشہور میں فرماتے ہیں:
|
سباب المسلم فسوق [2]۔ ۴۶اخرجہ احمد و البخاری ومسلم والترمذی والنسائی وابن ماجۃ والحاکم عن ابن مسعود و۴۷الطبرانی فی الکبیر عنہ وعن عبداﷲ بن مغفل و ۴۸عن عمر و |
مسلمان کو سب وشتم کرنا فسق ہے ۔ اسے امام احمد بخاری، مسلم ،ترمذی ،نسائی ،ابن ماجہ اور حاکم نے حضرت ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے طبرانی نے کبیر میں ان سے اور حضرت عبداﷲ بن مغفل رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اور حضرت عمرو |
[1] غیۃ المستملی شرح منیۃ المصلی فصل فی الامامۃ الخ مطبوعہ سہیل اکیڈمی لاہور ص ۵۱۳
[2] صحیح البخاری کتاب الادب باب ما ینھی عن السباب واللعن مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۷۹۳،صحیح مسلم،باب بیان قول النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سباب المسلم فسوق الخ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی، ۱/ ۵۷، مسند احمد بن حنبل از مسند عبداﷲ ابن مسعود رضی اﷲ عنہ مطبوعہ دارالفکر بیروت ۱/ ۳۸۵،۴۱۱،۴۳۳،المعجم الکبیر مروی از عمروبن نعمان بن مقرن مطبوعہ مکتبہ فیصلیہ بیروت ۱۷/ ۳۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع