دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

فیہ تحریمیۃ علی ما سبق[1] (اس میں کراہتِ تحریمی ہے جیسا کہ پہلے گزرا ۔ت)بحرالعلوم عبدالعلی لکھنوی نے ارکانِ اربعہ میں دربارہ تفضیلیہ فرمایا :

اماالشیعۃ الذین یفضلون علیا علی الشیخین ولا یطعنون فیھما اصلا کالزیدیۃ فیجوز خلفھم الصلاۃ لکن تکرہ کراھۃ شدیدۃ [2]۔

ایسے شیعہ لوگ جو حضرت علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کو شیخین پر فضیلت دیتے ہوں اور ان دونوں پر طعن بھی نہ کرتے ہوں مثلًا فرقہ زیدیہ ،تو ان کے پیچھے نماز جائز ہے لیکن شدید کراہت ہے(ت)

جب تفضیلیہ کہ صرف جناب مولٰی علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ کو حضرات شیخین پر افضل کہنے سے مخالف اہلسنت ہوئے باقی اُن کی سرکار میں معاذاﷲ گستاخی نہیں کرتے اُن کے پیچھے نماز سخت مکروہ ہوگی یہ تواشد مبتدعین جن کی اہلسنت سے مخالفتیں غیر محصور اورمحبوبانِ خدا پر طعن و تشنیع اُن کا دائمی دستور ان کے پیچھے کس عظیم درجہ کی کراہت چاہئے ،ہمارے امام رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے دو۲ شخصوں کے پیچھے نماز پڑھنے سے منع فرمایا اوراس کی وجہ یہی فرمائی کہ یہ بدعتی ہیں:

فی شرح الفقہ الاکبر عن مفتاح السعادۃ عن تلخیص الزاھدی عن الامام ابی یوسف عن الامام ابی حنیفۃ رضی اﷲ تعالٰی عنھما انہ قال فی رجلین یتنازعان فی خلق القراٰن لاتصلوا خلفھما، قال ابویوسف فقلت اما الاول فنعم فانہ لایقول بقدم القراٰن واما الاٰخر فما بالہ لایصلی خلفہ فقال انھما ینازعان فی الدین والمنازعۃ فی الدین بدعۃ قال القاری ولعل وجہ ذم الاخر حیث اطلق ، فانہ محدث انزالہ [3] اھ اقول لعل الامام اطلع منہ

شرح فقہ اکبر میں مفتاح السعادۃ سے تلخیص زاہدی کے حوالے سے امام ابویوسف سے منقول ہے کہ امام ابو حنیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے ان دو۲ اشخاص (جوخلق قرآن کے بارے میں تنازع کرتے تھے) کے بارے میں فرمایا ان کی اقتداء میں نماز ادا نہ کرو۔ ابو یوسف فرماتے ہیں میں نے عرض کیا ایك کے بارے میں تو بات سمجھ میں آتی ہے کہ قرآن کو قدیم نہیں مانتا،لیکن دوسرے میں کیا وجہ ہے کہ اس کی اقتدا میں نماز نہ ہوگی تو امام صاحب نے فرمایا وہ دونوں دین میں تنازعہ کررہے ہیں حالانکہ دین میں تنازعہ بدعت ہے۔علی قاری نے فرمایا دوسرے کی مذمت میں شاید یہ

 


 

 



[1] حاشیہ الطحطاوی علی الدرالمختار باب الامامۃ مطبوعہ دارالفکر بیروت ۱/ ۲۴۴

[2] رسائل الارکان فصل فی الجماعۃ مطبوعہ مکتبہ اسلامیہ کوئٹہ ص۹۹

[3] شرح الفقہ الاکبر لملّا علی قاری فصل علم التوحید علی سائر العلوم مطبوعہ مصطفی البابی مصر ص۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن