دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

فلا تواکلو ھم ولاتشاربو ھم ولاتصلواعلیہم ولاتصلوامعھم[1]۔

یعنی حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا نہ ان کے کھانا کھاؤ نہ پانی پیو نہ اُن کے جنازے کی نماز پڑھو نہ اُن کے ساتھ نماز پڑھو۔

رابعًا  ابن ماجہ۴۴ حضرت جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی حضور سیّد عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لایؤم فاجر مؤمنا الاان یقھرہ بسلطان یخاف سیفہ اوسوطہ[2]۔

ہر گز کوئی فاسق کسی مسلمان کی امامت نہ کرے مگر یہ کہ وہ اُس کوبزور سلطنت مجبور کردے کہ اُس کی تلوار یا کوڑے کا ڈر ہو۔

بلکہ ابن شاہین نے کتاب الافراد میں حضرت۴۵ عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ حضور سیّد عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

تقربواالی اﷲ ببغض اھل المعاصی ولقوھم بوجوہ مکفھرۃ والتمسوا رضا اﷲ بسخطھم وتقربواالی اﷲ بالتباعد منھم[3]۔

اﷲ کی طرف تقرب کرو فاسقوں کے بغض سے اور اُن سے تُرش رُو ہوکر ملو اور اﷲ کی رضامندی اُن کی خفگی میں ڈھونڈو اور اﷲ کی نزدیکی اُ ن کی دُوری سے چاہو۔

جب فساق کی نسبت یہ احکام ہیں تو مبتدعین کا کیا پُوچھنا ہے کہ یہ تو فساق سے ہزاردرجہ بدتر ہیں اُن کی نافرمانی فروع میں ہے انکی اصول میں وہ گناہ کرتے اور اُسے برا جانتے ہیں یہ اس اشدواعظم میں مبتلا ہیں اوراُسے عین حق وہُدٰی جانتے ہیں،وہ گاہ گاہ نادم ومستغفر ،یہ گاہ وبےگاہ مصر ومستکبر ،وہ جب اپنے دل کی طرف رجوع لاتے ہیں اپنے آپ کو حقیر وبدکار اورصلحا کو عزیز ومقرب دربار بتاتے ہیں،یہ جتنا غلو وتوغل بڑھاتے ہیں اُتنا ہی اپنے نفس مغرور کو اعلٰی وبالا اور اہل حق و ہدایت کو ذلیل وپُرخطا ٹھہراتے ہیں ولہذا حدیث میں ان کی نسبت بدترین


 

 



[1] کنز العمال الباب الثالث فی ذکر الصحابۃ الخ حدیث ۳۲۶۲۹ مطبوعہ موسسۃ الرسالۃ بیروت ۱۱/ ۵۴۰

ف: صاحب کنز العمال نے"ابن النجار عن انس"کا حوالہ دیا ہے۔

[2] سنن ابن ماجہ باب فرض الجمعۃ مطبوعہ آفتاب عالم پریس لاہور ص ۷۷

[3] الفردوس بماثور الخطاب حدیث ۱۳۲۰ باب التاء مطبوعہ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۲/ ۵۶ ، کنز العمال حدیث ۵۵۱۸ و ۵۵۸۵ بحوالہ ابن شاہین  مطبوعہ موسسۃ الرسالۃ بیروت ۳/ ۶۷-۸۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن