30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ندا کرنا موجبِ غضب الہٰی ہوتا ہے تواُسے بحالتِ اختیار حقیقۃً امام وسردار بنانا اور آپ اُس کے تابع و پیرو بننا معاذ اﷲ کیونکر موجبِ غضب نہ ہوگا اور بے شك جوبات باعثِ غضبِ رحمن عزوجل ہو اُس کا ادنٰی درجہ کراہت تحریم ہے۔
ثانیًا ابونعیم ۳۹حلیہ میں انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی حضورسید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں :
|
اھل البدعۃ شرالخلق والخلیقۃ [1]۔ |
بدعتی لوگ تمام جہان سے بدتر ہیں۔ |
۴۰بیہقی کی حدیث میں ہےحضور سیّد عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لایقبل اﷲ لصاحب بدعۃ صلوۃ ولا صوما ولا صدقۃ ولا حجا ولا عمرۃ ولاجہاد اولاصرفا ولا عدلا یخرج من الاسلام کما تخرج الشعرۃ من العجین[2]۔ |
اﷲ کسی بدمذہب کی نماز قبول کرے نہ روزہ نہ زکوٰۃ نہ حج نہ جہاد نہ فرض نہ نفل ، بدمذہب اسلام سے یوں نکل جاتا ہے جیسے آٹے سے بال۔ |
۴۱امام دارقطنی وابوحاتم محمد بن عبدالواحد خزاعی اپنے جُزء حدیثی میں ابو امامہ باہلی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی حضور سیّد عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں :
|
اصحاب البدع کلاب اھل النار[3]۔ |
اہلِ بدعت دوزخیوں کے کتے ہیں۔ |
اور ان کے سوا بہت حدیثیں بدمذہبوں کی مذمّت شدیدہ میں وارد ہوئیں اور پُر ظاہر کہ نماز مقام مناجات وراز اور تمام اعمال صالحہ میں معزز و ممتاز ہے کیا نظافت ایمانی گواراکرسکتی ہے کہ ایسی جگہ ایسے اشرار کو بلاعذر اپنا پیشوا وسردار کیاجائےجن کے حق میں سگانِ جہنم وارد ہوا عقلِ سلیم تو یہی کہتی ہے کہ اگر اہلِ بدعت وا ہوأ زمانہ حضور اقدس سیّد عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں ظاہر ہوتے اُن کے پیچھے
[1] حلیۃ الاولیاء ، مروی ازابوسعید موصلی ، مطبوعہ دارالکتاب العربیہ بیروت ۸/ ۲۸۹
[2] کنز العمال فصل فی البدع مطبوعہ مؤسسۃ الرسالۃ بیروت ۱/ ۲۳۰،الترغیب والترہیب الترہیب من ترك السنۃ الخ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱/ ۸۶،سنن ابن ماجہ باب البدع والجدل مطبوعہ آفتاب عالم پریس لاہور ص۶
[3] کنز العمال فصل فی البدع مطبوعہ موسسۃ الرسالۃ بیروت ۱/ ۲۱۸،الجامع الصغیر مع فیض القدیر حدیث ۱۰۷۹ مطبوعہ دارالمعرفۃ بیروت ۱/ ۵۲۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع