30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تحریمی ہے یعنی حرام کی مقارب ،گناہ کی جالب ،اعادہ نماز کی موجب ،
|
کما اثبتنا علیہ عرش التحقیق بحول ربنا ولی التوفیق فی تحریرلنا مستقل انیق واجبنا فیہ عما یتراای من خلاف ھذا القول التحقیق بقبول اھل التدقیق ولنذکر طرفا من الکلام افادۃ لمزیدا لتوثیق۔ |
جیسا کہ اس پرہم نے اپنی مستقل تصنیف لطیف میں اپنے رب کے فضل وکرم سے خوب تحقیق کی ہے اور اس محقق قول کے خلاف شبہات کا جواب بڑی دقیق نظر سے دیا ہے ،مزید توثیق کے لئے کچھ گفتگو یہاں کردیتے ہیں۔ (ت) |
علماء فرماتے ہیں نماز اعظم شعائر دین ہے اور مبتدع کی توہین شرعًا واجب ،اور امامت میں اُس کی توقیر وتعظیم مقصود شرع سے بالکل مجانب ۔طبرانی ۳۲معجم کبیر میں عبداﷲ بن بسر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے موصولًا اور بیہقی ۳۳شعب الایمان میں ابراہیم بن میسرہ مکّی سے مرسلًا راوی حضور سیّد عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں۔
|
من وقر صاحب بدعۃ فقد اعان علی ھدم الاسلام[1]۔ |
جو کسی بدعتی کی توقیر کرے اس نے دین اسلام کے ڈھانے پر مدد کی۔ |
اقول: وباﷲ التوفیق اوّلًا ظاہر ہے کہ امام سردار ہوتا ہے اورمقتدی اس کے پیرو ۔حضور ۳۴سیّد عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
انما جعل الامام لیؤتم بہ [2]۔رواہ الائمۃ واحمد والبخاری ومسلم وغیرھم عن ام المؤمنین الصدیقۃ و۳۵عن انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔ |
امام تو اسی لئے مقرر ہوا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے ۔اس کو ائمہ کرام احمد،بخاری،مسلم وغیرہ نے ام المومنین عائشۃ صدیقہ اور انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا ہے۔ |
اورحدیث میں ہے حضور ۳۶سیّد عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
اذامُدح الفاسق غضب الرب واھتز لذلك العرش[3]۔رواہ الامام ابوبکر ابی الدنیا |
جب فاسق کی مدح کی جاتی ہے رب تبارك وتعالٰی غضب فرماتا ہے اوراس کے سبب عرشِ الہٰی |
فی ذم الغیبۃ عن انس خادم رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم و۳۷ابن عدی فی الکامل عن ابی ہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنھما۔ |
ہل جاتا ہے ۔اسے امام ابو بکر بن ابی الدنیا نے کتاب ذم الغیبَت میں حضرت انس خادمِ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے اورابن عدی نے الکامل میں حضرت ابو ہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ |
[1] شعب الایمان باب۲۶ فصل فی مجانبۃالفسقۃ والمبتدعۃ مطبوعہ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۷/ ۶۱
[2] صحیح البخاری کتاب الاذان باب انماجعل الامام لیوتم بہ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۹۲،۹۵
[3] الکامل لابن عدی ترجمہ س ابن عبداﷲ الرقی مطبوعہ دارالفکر بیروت ۳/ ۱۳۰۷ اور ۵/ ۱۹۱۷، شعب الایمان مطبوعہ بیروت ۴/ ۲۳۰،تاریخ ابن عساکر مطبوعہ بیروت ۶/ ۴۰،تاریخ بغداد مطبوعہ بیروت ۷/ ۲۹۸ اور ۸/ ۴۲۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع