30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فی النار فعلیکم معاشرالمومنین باتباع الفرقۃ الناجیۃ المسماۃ باہل السنۃ والجماعۃ فان نصرۃ اﷲ تعالٰی وحفظہ وتوفیقہ فی موافقتھم وخذلانہ وسخطہ فی مخالفتھم وھذہ الطائفۃ الناجیۃ قد اجتمعت الیوم فی مذاھب اربعۃ وھم الحنفیون والمالکیون والشافعیون والحنبلیون رحمھم اﷲ تعالٰی ومن کان خارجاعن ھذہ الاربعۃ فی ھذاالزمان فھو من اھل البدعۃ والنار[1]۔ |
دوزخ میں لے جائےگی تو اے گروہ مسلمین ! تم پر فرقہ ناجیہ اہلسنّت وجماعت کی پیروی لازم ہے کہ خداکی مدد اوراُس کا حافظ وکارساز رہناموافقتِ اہلسنّت میں ہے اوراُس کو چھوڑ دینا اورغضب فرمانا اور دشمن بنانا سنیوں کی مخالفت میں ہے اورنجات والا گروہ اب چار مذاہب میں مجتمع ہے حنفی، مالکی، شافعی ، حنبلی اﷲ تعالٰی ان سب پر رحمت فرمائے اس زمانے میں ان چار سے باہر ہونے والا بدعتی جہنمی ہے۔ |
علّامہ شامی کا ارشاد گزرا کہ انھوں نے ان کے اسلاف نجد کوخارجیوں میں شمار فرمایا۔ یہ خلاف کہ اصول میں اُن کے مقلد اور فروع میں اعلانِ بے لگامی سے اُن پر بھی زائد کہ وُہ بظاہر ادعائے حنبلیت رکھتے تھے یہ اس نام کو بھی سیمائے شرك اوراپنے حق میں دشنام سخت جانتے ہیں کیونکہ خوارج میں داخل اور اپنے اگلوں سے بڑھکر گمراہ ومبطل نہ ہوں گے۔ان صاحبوں سے پہلے بھی ایك فرقہ قیاس واجتہاد کامنکر تھا جنہیں ظاہریہ کہتے تھے جن کی نسبت شاہ عبدالعزیزصاحب دہلوی نے لکھا:
|
داؤد ظاہری ومتابعانش را از اہلسنت شمردن درچہ مرتبہ ازجہل وسفاہت است الخ۔ |
داؤد ظاہری اور اس کے متبعین کو اہل سنّت سے شمار کرنا بڑی جہالت و بیوقوفی ہے الخ(ت) |
مگر وہ بیچارے بااینہمہ تقلید کو شرك اور مقلدان ائمہ کو مشرك نہ جانتے تھے جب بتصریح شاہ صاحب انھیں سنّی جاننا سخت جہالت و حماقت ہے تو استغفراﷲ یہ کہ ضلالت میں اُن سے ہزار قدم آگے کیونکر ممکن کہ بدعتی گمراہ نہ ٹھہریں ، بالجملہ ان کا مبتدع ہونا اظہر من الشمس وابین من الامس ہے اور اہلِ بدعت کی نسبت تمام کتب فقہ ومتون وشروح وفتاوٰی میں صریح تصریحیں موجود کہ ان کے پیچھے نماز مکروہ ،اور تحقیق یہ ہے کہ یہ کراہتِ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع