دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

مگر زمانے نے زیادہ مہلت نہ دی ،دل کی حسرت دل ہی میں رہی ،اتباع میں کوئی نہ ہوا کہ ٹوٹے جگ کو جوڑے ،ناچار زبانِ قلم وقلمِ زبان سے چلے دل کے پھپھولے پھوڑے ،تکفیر مسلمین اصل مذہب ہے ،کفر شرك تو پہلا لقب ہے، ان کے بعض دلاوروں نے تصریحیں کی ہیں کہ اہلسنت کفار حربی ہیں اُن کے خون ومال حلال بلکہ اس سے زائد شیطانی اقوال ،موقع پائیں تو کیا کچھ نہ کر دکھائیں،

بُغض وبیر اُن کی باتوں سے جھلك اُٹھا اور وہ (غیظ وعناد) جو سینوں میں چھپائے ہیں اور بڑاہے(ت)

اس اﷲ کے سوا کوئی طاقت وقوت نہیں رکھتا جو ہر شر کے خلاف مددگار ہے۔(ت)

قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَآءُ مِنْ اَفْوٰہِہِمْۚۖ وَمَا تُخْفِیۡ صُدُوۡرُہُمْ اَکْبَرُؕ[1]۔

ولا حول ولاقوۃ الّا باﷲ ھوالمستعان علٰی کل ذی شر۔

غرض کہیں خوارج کی ہمسنگی کہیں روافض سے ہمرنگی ع : مذہب معلوم واہلِ مذہب معلوم اور شاہ صاحب کے اخیر فقرے تو موتیوں میں تولنے کے قابل کہ:

حالت ایران ودکن وہندوستان باید دید وحالت ملك عرب وشام وروم وتوران وترکستان را باوے باید سنجید[2]۔

 

ایران و دکن اورہندوستان کی حالت دیکھ لیجئے اور ملك عرب و شام اورروم وتوران و ترکستان کو ان پر قیاس کر لینا چاہئے ۔(ت)

واقعی دیکھیے یہاں ان کی آزادی وبے قیدی سے مذہبِ حق پر کتنا ضرر ہے اور وہاں جو عام بلاد میں ان کا نشان نہیں اورنجد میں جو بقیۃ السیف رہے اُن میں سراُٹھانے کی جان نہیں دین متین کس قوت پر ہے ماشاء اﷲ لا قوۃ الاّ باﷲ ان صاحبوں سے پوچھیئے آپ بھی شاہ صاحب کی طرح یہ عرب و روم و شام کا ہندوستان سے موازنہ مانیں گے یا ان برکت والے ملکوں کو اس سے بھی بد تر حال میں جانیں گے کہ یہاں آپ کے مذہب کو اشتہار بھی ہے اعلان مشرب کا اختیار بھی ہے اور وہاں تو یہ اعزازِمذہب جدید کا نام لیا اور آفت رسید والحمد ﷲ العلی المجید،غرض کہاں تك کہئے کلام طویل اورفرصت قلیل عرب وعجم کے علمائے اہلسنت شکراﷲ تعالٰی مساعیہم الجمیلہ نے بکّرات ومرّات اس طائفہ تالفہ کے ردبلیغ فرمائے ،اور فقیر غفراﷲ تعالٰی کے بھی متعدد فتاوٰی میں ہر بار کلام تازہ وفوائد جدیدہ بیان میں آئے ،یہاں سائل کا جس قدر سے سوال ہے


 

 



[1] القرآن ۳/ ۱۱۸

[2] تحفہ اثنا عشریہ فصل دوم مکائد جزئیہ روافض الخ کید نمبر ۱۱  مطبوعہ سہیل اکیڈمی لاہور ص ۳۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن