30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فیھم وعلیھم (اﷲ تعالٰی ان میں اور ان پر برکت نازل کرے۔ت) اس نئے مذہب سے منزّہ و بری ہیں اس کے نام لیوا فقط یہی ذلیل وقلیل مشتے چندہندی ونجدی ہیں طرفہ یہ کہ اُن کے بعض مکلبین اپنی اس شذوذو قلّت ومخالفت جماعت پر ناز کرتے اور احادیث جماعت وسواد اعظم کے مقابل آیہ وَلَوْ اَعْجَبَکَ کَثْرَۃُ الْخَبِیۡثِ ۚ[1] (اگر تجھے خبیث کی کثرت تعجب میں نہ ڈال دے۔ت) پڑھتے ہیں ۔یہ کیدان صاحبوں نے کہ تمام مذاہب باطلہ کے عطر مجموعہ میں حضرات روافض سے اڑایا وہ اپنی ذلّت و قلّت کواپنی حقانیت کی حجت ٹھہراتے اور آیاتِ قرآنیہ میں یونہی تحریفیں کرکے خواہی نخواہی مدعاپر جماتے ہیں ۔شاہ عبدالعزیز صاحب تحفہ اثناء عشیریہ میں فرماتے ہیں :
|
کیدیاز دہم آنکہ گویند مذہب اثنا عشریہ حق ست زیرا کہ اثنا عشریہ قلیل وذلیل اند واہل سنّت کثیر وعزیز وخدائے تعالٰی درحق اہل حق می فرماید وَ قَلِیۡلٌ مَّا ہُمْودریں تقریر تحریف کلام اﷲ است زیر ا کہ حق تعالٰی درحق اصحاب الیمین فرمودہ استثُلَّۃٌ مِّنَ الْاَوَّلِیۡنَ﴿ۙ۳۹﴾ وَ ثُلَّۃٌ مِّنَ الْاٰخِرِیۡنَ﴿ؕ۴۰﴾واگرقلت وذلت موجب حقیقت شود باید کہ نواصب وخوارج احق واولے بحق باشند کہ بسیار قلیل وذلیل اند بلکہ حق تعالٰی جابجا ظہور وغلبہ وتسلّط درشان اہلِ حق می فرماید ودراحادیث جابجا باتباع سوادِ اعظم ازامت وموافقت باجماعت تاکید فرمودہ اند [2]اھ ملتقطا |
گیارھواں فریب ان کا یہ ہے کہ وہ کہتے ہیں مذہب اثنا عشریہ حق ہے کیونکہ اثنا عشریہ تھوڑے اور کمزور ،اور اہلسنت کثیر و غالب ،اﷲ تعالٰی نے اہل حق کے بارے میں یہ ارشاد فرمایا وہ بہت تھوڑے ہیں۔اس گفتگو میں اﷲ تعالٰی کے کلام میں تحریف ہے کیونکہ اﷲ تعالٰی نے اصحاب یمین کے بارے میں فرمایا: اگلوں میں ایك بڑا گروہ اور پچھلوں میں سے ایك گروہ ۔اگر قلت وذلت حق ہونے کے زیادہ لائق ہیں کہ وہ بہت ہی تھوڑے اور نہایت ہی کمزور ہیں، بلکہ خود اﷲ تعالٰی نے جابجا اہل حق کے غلبہ ،تسلط اور ظہور کا ذکر کیا ہے اوراحادیث میں جابجا امّت کے سوادِ اعظم کی اتباع اورموافقت باجماعت کی تاکید کی گئی ہے اھ تلخیصًا(ت) |
لطف یہ ہے کہ اس کے بعد جو شاہ صاحب نے روافض کے حالات اوراُن کی بدمذہبی کے ثمرات لکھے کہ:
|
ہیچ ملك ناحیہ رااز کفار بدست نیاوردہ و دارالاسلام نساختہ بلکہ اگرگا ہے ایشاں راریاست ناحیہ بدست |
انھوں نے کسی ملك کو کفار سے چھڑاکر دارالاسلام نہیں بنایا اگر کبھی ان کے قبضہ میں کوئی ریاست آئی بھی تو |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع