دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

سے مروی حضور پُرنور سرور عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ان الدین لیأر ز الی الحجاز کماتأرز الحیۃ الی جحرھا ولیعقلن الدین من الحجاز معقل الارویّۃ من الجبل[1]۔

بیشك دین حجاز کی طرف ایسا سمٹے گا جیسے سانپ اپنی بِل کی طرف،اوربیشك دین حرمین طیّبین کو ایسا اپنا مسکن ومامن بنائے گا جیسے پہاڑی بکری پہاڑ کی چوٹی کو۔

پھر مدینہ امینہ کا کہنا ہی کیا کہ وُہ تو خاصوں کا خاص اور دینِ متین کا اول وآخر ملجا ومناص ہے صلی اﷲ تعالٰی علی من جعلھا ھکذا وبارك وسلم ( اﷲتعالٰی اس ذاتِ اقدس پر رحمتیں برکتیں اور سلام نازل فرمائے جس نے شہر مدینہ کو یہ شرف بخشا۔ت) اُس کی نسبت بالتخصیص ارشاد ہوا۔

ان الایمان لیأرز الی المدینۃ کماتأرز الحیۃ الی جحرھا[2]۔ رواہ الائمۃ احمد والبخاری ومسلم وابن ماجۃ عن ابی ھریرۃ وفی الباب عن سعد بن ابی وقاص وغیرہ رضی اﷲ تعالٰی عنھم۔

بیشك ایمان مدینے کی طرف یُوں سمٹے گا جیسے سانپ اپنی بِل کی طرف ۔اسے ائمہ کرام احمد،بخاری،مسلم اور ابن ماجہ نےحضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔اس معاملہ میں حضرت سعد بن ابی وقاص اور دیگر صحابہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے بھی حدیث مروی ہے۔

انصاف کیجئے تو صرف یہی حدیثیں اور اُن کی مثال ان سفہاکے ابطال مذہب میں کافی ووافی وبرہان شافی کہ اگر ان کامذہب حق ہے تو اہل مدینہ واہلِ مکّہ واہلِ حجاز واہل عرب اہل بلاد دارالاسلام سب کے سب معاذ اﷲ مشرکین بے دین ہیں اورمسلمان یہی ہند کے چند بے لجام کثیر الحیف یانجد کے بعض بے مہار بقیۃ السیف انّا ﷲ وانّاالیہ راجعون۔ اسی طرح وُہ متواتر حدیثیں ان کی مبطل مذہب جن میں ارشاد ہُواکہ اس امّتِ مرحومہ کا بڑا حصہ ہرگز گمراہی پر مجتمع نہ ہوگا ،میں اُن کی وفور کثرت وکمال شہرت کے سبب یہاں اُن کی نقل سے دست کشی کرتاہوں ان شاء اﷲ تعالٰی تحریر جداگانہ میں اُن کی شوکتِ قاہرہ کو جلوہ دیاجائے گا ،ہر مسلمان اور یہ حضرات خود بھی جانتے ہیں کہ تمام بلادِ اسلامیہ میں اُمّتِ مرحومہ مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے کروڑوں اربوں آدمی بارك اﷲ تعالٰی


 

 



[1] جامع الترمذی باب ماجاء ان الاسلام بدأغریبًا الخ مطبوعہ امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی ۲/ ۸۷

[2] صحیح البخاری باب الایمان یأرز الی المدینہ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۲۵۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن