دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

ابو یعلٰی ۲حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ان الشیطان قد یئس ان تعبد الاصنام فی ارض العرب ولکنہ سیرضی منکم بدون ذلك بالمحقرات [1]الحدیث۔ واصلہ عنہ عنداحمد والطبرانی بسند حسن۔

یعنی شیطان یہ امید نہیں رکھتا کہ ا ب زمین عرب میں بُت پوجے جائیں مگر وہ اس سے کم درجہ گناہ تم سے کرادینے کو غنیمت جانے گا جوحقیر وآسان سمجھے جاتے ہیں(الحدیث) اسے امام احمد اور طبرانی نے انھیں سے سندحسن کے ساتھ روایت کیا ہے۔

بیہقی ۲۷حضرت ۳معاذبن جبل رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے تذکیرًا اور ۲۸حضرت ۴عبدالرحمن بن غنم رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے تقریرًا راوی حضور سیّد المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے وداع کرتے وقت ارشاد فرمایا:

ان الشیطان قدیئس ان یعبدفی جزیرتکم ھذہ ولکن یطاع فیما تحتقرون من اعمالکم فقد رضی بذلک[2]۔

یعنی شیطان کو یہ اُمید نہیں کہ اب تمھارے جزیرے میں اس کی عبادت ہوگی ہاں اُن اعمال میں اُس کی اطاعت کروگے جنھیں تم حقیر جانو گے وہ اسی قدر کو غنیمت سمجھتا ہے۔

۲۹امام احمد حضرت ۵عبادہ بن صامت و۶ابودرداء۳۰ رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے معًاراوی حضور سید الکونین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

ان الشیطان قد یئس ان یعبد فی جزیرۃ العرب [3]۔

بیشك شیطان اس سے مایوس ہے کہ جزیرہ عرب میں اس کی پرستش ہو۔

یہ چھ۶ صحابیوں کی حدیثیں ہیں رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین ۔ہاں انھیں سن کر مسلمان کہے کہ دیکھو پیغمبر خدا صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے فرمانے کے مطابق ہوا ،کفر وشرك جب سے جزیرہ عرب سے نکلے ، وہ دن اور آج کا دن پھر ادھر کا منہ کرنا نصیب نہ ہوا والحمدﷲ رب العٰلمین۔پھر خطہ مبارکہ حجاز یعنی حرمین طیبین اور ان کے مضافات کے لئے اس سے اجل واعظم بشارت آئی ۳۱جامع ترمذی میں عمرو بن عوف رضی اﷲ تعالٰی عنہ


 

 



[1] مسند ابویعلی از مسند عبداﷲ ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ حدیث ۵۱۰۰ مطبوعہ دارالقبلۃ جدہ موسسۃ علوم القرآن بیروت ۵/ ۶۹

[2] شعب الایمان وہوباب فی اخلاص العمل الخ حدیث ۶۸۵۲ مطبوعہ دارالکتب العلمیہ بیروت ۵/ ۳۴۰

[3] مسند احمد بن حنبل ،  حدیث شداد بن اوس رضی اﷲ تعالٰی عنہ ، مطبوعہ دارالفکر بیروت، ۴/ ۱۲۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن