دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

بالجملہ یہ حضرات خوارج نہروان کے رشیدپس ماندے بلکہ غلو و بیباکی میں اُن سے بھی آگے ہیں یہ انھیں بھی نہ سوجھی تھی کہ شرك وکفر تمام مسلمین کا دعوٰی اس حدیث سے ثابت کر دکھاتے جس سے ذی ہوش مذکور نے استدلال کیا   ع

طرفہ شاگردے کہ میگوید سبق استادرا
  (کتنا اچھا شاگرد کہ استاد کو بھی سبق سکھاتا ہے)

مگر حضرتِ حق عزوجل کا حسنِ انتقام لائق عبرت ہے چاہ کن راچاہ درپیش من حفر بیرالا خیہ فقد وقع فیہ(جوشخص کسی کے لئے کنواں کھودتا ہے خود اسی میں گرتا ہے۔ت) حدیث سے سند لائے تھے مسلمانوں کے کافر ومشرك بنانے کو اور بحمداﷲ خود اپنے مشرك وکافر ہونے کا اقرار کرلیا کہ جب یہ وقت وہی ہے کہ روئے زمین پر کوئی مسلمان نہیں تو یہ مستدل بھی انھیں کافروں میں کا ایك ہے قضی الرجل علی نفسہ(آدمی نے اپنے خلاف فیصلہ کیا۔ت) اقرار مرد آزار مرد، المرء مواخذباقرارہ(آدمی اپنے اقرار پر گرفتار ہوتا ہے۔ت) مدہوش بیچارہ خود کردہ راعلاجے نیست میں گرفتار ہُوا،اور مسلمانوں کو تو خدا کی امان ہے اُن کے لئے اُن کے سچے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے سچی بشارت آئی ہے کہ یہ امّتِ مرحومہ ہرگز شرك اورغیر خدا کی پرستش نہ کرے گی۔ ۲۴امام احمد مسند اور ابن ماجہ سنن اور حاکم مستدرك اور بیہقی شعب الایمان میں حضرت شداد بن اوس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی حضور پُرنور سیّد عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اپنی امّت کی نسبت فرماتے ہیں:

اماانھم لایعبدون شمساولاقمرا ولاحجرا ولاوثناولکن یراؤن باعمالھم۔[1] 

خبر دار ہو بیشك وُہ نہ سورج کو پوجیں گے نہ چاند کو نہ پتھر کو نہ بُت کو ،ہاں یہ ہوگا کہ دکھاوے کے لئے اعمال کریں گے۔

اسی لئے جب قیامت آنے کو ہوگی اور شرك محض کاوقت آیئگا ہوا بھیج کر مسلمانوں کو اٹھالیں گے والحمد ﷲ رب العٰلمین۔پھراہلِ عرب کے لئے خاص مژدہ ارشاد ہوا ہے کہ وہ ہرگز شیطانی پرستش میں مبتلا نہ ہوں گے۔۲۵احمدو مسلم حضرت ۱جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی سیّد عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ان الشیطٰن قد یئس ان یعبدہ المصلون فی جزیرۃ العرب ولکن فی التحریش بینھم[2]۔

بیشك شیطان اس سے ناامید ہوگیا کہ جزیرہ عرب کے نمازی اُسے پوجیں، ہاں اُن میں جھگڑے اُٹھانے کی طمع رکھتا ہے۔

 


 

 



[1] المسند لامام احمد بن حنبل حدیث شداد بن اوس رضی اﷲ عنہ مطبوعہ دارلفکر بیروت ۴/ ۱۲۴

[2] المسند لامام احمد بن حنبل از مسند جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہ مطبوعہ کتب خانہ رشیدیہ ۳/ ۳۵۴،صحیح مسلم باب تحریش الشیطان الخ مطبوعہ نور محمد اصح المطابع کراچی ۲/ ۳۷۶،جامع الترمذی باب ماجاء فی التباعض مطبوعہ امین کمپنی دہلی ۲/ ۱۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن