30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
تحقرون صلاتکم مع صلاتھم وصیامکم مع صیامھم وعملکم مع عملھم۔[1] |
تم حقیر جانو گے اپنی نمازوں کوان کی نمازوں کے سامنے اوراپنے روزے ان کے روزوں کے سامنے اوراپنے اعمال کو اُن کے اعمال کے مقابل۔ |
بااینہمہ ارشاد فرمایا:
|
ویقرئون القراٰن لایجاوز حناجرھم یمرقون من الدین کما یمرق السھم من الرمیۃ [2]۔رواہ البخاری ومسلم عن ابی سعید الخدری رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
ان اعمال پر ان کا یہ حال ہوگا کہ قرآن پڑھیں گے پر گلوں سے تجاوز نہ کرے گا دین سے نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے ۔اسے بخاری ومسلم دونوں نے حضرت ابو سعید خدری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ |
پھر شانِ خداکہ ان مذہبی باتوں میں خارجیوں کے قدم بقدم ہونا درکنا خارجی بالائی باتوں میں بھی بالکل یك رنگی ہے انھیں ابو سعید رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی حدیث میں ہے:
|
قیل ماسیماھم قال سیماھم التحلیق [3]۔رواہ البخاری ولیس بعدہ فی الجامع الصحیح الاحدیث واحد۔ |
عرض کی گئی ؛یارسول اﷲ! اُن کی علامت کیا ہوگی ؟ فرمایا سر منڈانا۔ یعنی اُن کے اکثر سرمُنڈے ہونگے عــــہ ۔ اسے بخاری نے روایت کیا، اس کے بعد جامع صحیح میں فقط ایك حدیث ہے یعنی یہ حدیث صحیح البخاری کی آخری حدیث سے پہلے والی حدیث ہے۔ |
۲۳بعض احادیث میں یہ بھی آیا کہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اُن کا پتا بتایا مشمّری الازار[4] ف۔ (گھٹنی ازار والے) اوکما وردعنہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم (یا جیسا کہ حضور اکرم صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم سے مروی ہوا ہے ۔ ت)اﷲ تعالٰی کے بے شمار درودیں حضور عالم ماکان ومایکون پر،صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔
عــــہ ظاہر ہے علامت قوم سے ہے وہ جو تمام قوم یا اکثر میں ہو ۱۲منہ(م)
[1] صحیح البخاری کتاب الفضائل باب من رایابقرأۃ القرآن مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۷۵۶
[2] صحیح البخاری کتاب الفضائل باب من رایابقرأۃ القرآن مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۷۵۶
[3] صحیح البخاری کتاب الفضائل باب من رایابقرأۃ القرآن مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۵۸،۷۵۶
[4] صحیح البخاری کتاب التوحید باب قرأۃ الفاجر والمنافق الخ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۱۲۸
ف: بلکہ ۶۲۴ پر دیگر چند علامات کا بھی ذکر ہے پوری عبارت یوں ہے:غائر العنین مشرف الوجنتین ناشز الجبھۃ کث اللحیۃ محلوق الرأس مشمر الازار۔اس حدیث میں گستاخ رسو ل کی علامتوں کا ذکر ہے ۔نذیر احمد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع