دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

من النّار۔[1]

دوزخ میں بنالے۔(ت)

ایسوں کا مذہب معلوم اور عمل بالحدیث کا مشرب معلوم   ع

قیاس کُن زگلستان شان بہارِ شاں

جب اصول میں یہ حال ہے تو ظاہر ہے کہ فروع مسائل فقہیہ میں حدیثوں کی کیا کچھ گت نہ بناتے ہوں گے ۔پھر دعوی یہ ہے کہ ہم تو خیر البریہ یعنی قرآن اورقولِ خیر البریہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یعنی حدیث پر چلتے ہیں ،سبحٰن اﷲ یہ منہ اور یہ دعوی۔

۲۱سچ فرمایا صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے:

یأتی فی اٰخرالزمان قوم حدثاء الاسنان سفھاء الاحلام یقولون من خیر قول البریۃ یمرقون من الاسلام کما یمرق السھم من الرمیۃ لایجاوز ایمانھم حناجرھم [2]۔اخرجہ البخاری ومسلم وغیرھما عن امیرالمومنین علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ واللفظ للبخاری فی فضائل القراٰن من الجامع الصحیح۔

آخر زمانہ میں کچھ لوگ حدیث السن سفیہ العقل آئیں گے کہ اپنے زعم میں قرآن یاحدیث سے سند پکڑیں گے وہ اسلام سے ایسے نکل جائیں گے جیسے تیر نشانہ سے نکل جاتا ہے ایمان ان کے گلوں سے نیچے نہ اُترے  گا۔اسےبخاری ومسلم اور دیگر محدثین نے امیر المومنین حضرت علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ سے روایت کیا اور مذکورہ الفاظ حدیث جامع صحیح للبخاری کے باب فضائل القرآن سے لئے گئے ہیں۔

واقعی یہ لوگ اُن پُرانے خوارج کے ٹھیك ٹھیك بقیہ و یادگار ہیں وہی مسئلے وہی دعوے وہی انداز وہی وتیرے ، خارجیوں کا داب تھا ،اپنا ظاہر اس قدر متشرع بناتے کہ عوام مسلمین انہیں نہایت پابندِ شرع جانتے پھر بات پر عمل بالقرآن کا دعوٰی عجب دام درسبزہ تھا مسلك وہی کہ ہمیں مسلمان ہیں باقی سب مشرک۔ یہی رنگ ان حضرات کے ہیں آپ موحد اور سب مشرکین ،آپ محمدی اور سب بددین ،آپ عامل بالقرآن والحدیث اور سب چنیں وچناں بزم خبیث ، پھر ان کے اکثر مکلبین ظاہری پابندی شرع میں خوارج سے کیا کم ہیں اہلسنّت کان کھول کر سُن لیں دھوکے کی پٹّی میں شکار نہ ہوجائیں، ہمارے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے صحیح حدیث میں فرمایا:


 

 



[1] جامع الترمذی باب ماجاء فی تعظیم الکذب علی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم مطبوعہ امین کمپنی دہلی ۲/ ۹۰

[2] صحیح البخاری کتاب فضائل القرآن باب من رایا بقرأۃ القرآن الخ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۷۵۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن