دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

فی کبد جبل لدخلتہ علیہ حتی تقبضہ قال فیبقی شرارالناس فی خفۃ الطیر واحلام السباع لا یعرفون معروفا ولاینکرون منکرا فیتمثل لہم الشیطان فیقول الاتستحیون فیقولون فما تأمرنا فیامرھم بعبادۃ الاوثان ثم ینفخ فی الصور[1] (ملخصا)۔(رواہ مسلم)

ہوگا اس کی روح قبض کرلے گی یہاں تك کہ اگر تم میں کوئی پہاڑ کے جگر میں چلاجائے گا تو وہ ہوا وہاں جاکربھی اُس کی جان نکال لے گی اب بد ترین خلق باقی رہ جائیں گے فسق وشہوت میں پرندوں کی طرح ہلکے سُبك اور ظلم وشدّت میں درندوں کی طرح گراں و سخت جواصلانہ کبھی بھلائی سے آگاہ ہوں گے نہ کسی بدی پرانکار کریں گے شیطان ان کے پاس آدمی کی شکل بن کر آئے گا اور کہے گا تمہیں شرم نہیں آتی یہ کہیں گے تم ہمیں کیا حکم کرتا ہے وہ اُنھیں بُت پرستی کا حکم دے گا اس کے بعد نفخ صور ہو گا۔(ملخصًا)۔

عیارہوشیار اس حدیث کو الگ بچاگیا کہ یہاں تو سارے مکر کی قلعی کھُلتی اورصاف ظاہر ہوتا کہ حدیث میں جس زمانے کی خبر دی ہے وُہ بعد خروج وہلاك دجال وانتقال عیسٰی علیہ الصلوٰۃ والسلام کے آئے گا اُس وقت کے لئے حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا کہ روئے زمین پر کوئی مسلمان نہ رہے گاجس طرح ۱۹احمد ومسلم وترمذی کی حدیث میں انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے آیا سیّد عالم صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

لاتقوم الساعۃ حتی لایقال فی الارض اﷲ اﷲ [2]۔

قیامت نہ آئے گی جب تك زمین میں کوئی اﷲ اﷲ کہنے والا رہے۔

اﷲ اﷲ یہ حدیث بھی مشکوٰۃ بحوالہ مسلم اسی باب کے شروع میں ہے مزوّر چالاك دلدادہ اشراك برابر کی حدیثیں نقل کرتا تو مسلمانوں کو کافر مشرك کیونکر بناتا اور اس جھوٹے دعوے کی گنجائش کہاں سے پاتا اپنے زمانے کی نسبت کہہ دیا: سو پیغمبر خدا کے فرمانے کے موافق ہوا۔ مسلمان دیکھیں کہ جو عیار صریح واضح متداول حدیثوں میں ایسی معنوی تحریفیں کریں بے پرکی اڑانے میں اپنے باطنی معلم کے بھی کان کتیریں جھوٹے مطلب دل سے بنائیں اور انھیں مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا مقصود ٹھہرائیں حالانکہ حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم متواتر حدیث میں ارشاد فرمائیں :

۲۰من کذب علیّ متعمدافلیتبوامقعدہ

جو جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھے وہ اپنا ٹھکانا

 


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب الفتن باب الدجال مطبوعہ نور محمداصح المطابع کراچی ۲/ ۴۰۳

[2] صحیح مسلم باب ذہاب الایمان آخر الزمان مطبوعہ نور محمداصح المطابع کراچی ۱/ ۸۴،مسند احمد بن حنبل ازمسند انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ مطبوعہ دارالفکر بیروت ۳/ ۱۰۷،۲۰۱،۲۶۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن