دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

اس خبرِصادق مخبر صادق صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے مطابق عبدالوہاب نجدی کے پسرواتباع نے بحکم آنکہ ع
پدر اگر نتواند پسر تمام کند (باپ اگر نہ کرسکا تو بیٹا تمام( مکمل)کردے گا)

تیرھویں صدی میں حرمین شریفین پر خروج کیا اور ناکردنی کاموں ناگفتنی باتوں سے کوئی دقیقہ زلزلہ وفتنہ کا اُٹھا نہ رکھا،

وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪[1]

اور اب جان جائیں گے ظالم کہ کس کروٹ پلٹا کھائیں گے۔(ت)

حاصل اُن کے عقائد زائغہ کا یہ تھا کہ عالم میں وہی مشت ذلیل موحد مسلمان ہیں باقی تمام مومنین معاذاﷲ مشرک۔ اسی بناء پر انھوں نے حرمِ خداوحریمِ مصطفی علیہ افضل الصلوٰۃ والثناء کو عیاذًا باﷲ دارالحرب اور وہاں کے سُکّانِ کرام ہمسائیگانِ خدا و رسول کو (خاکم بدہانِ گستاخاں) کافر ومشرك ٹھہرایا اور بنامِ جہاد وخروج کرکے لوائے فتنہ عظمٰے پر شیطنت کبرٰی کا پرچم اُڑایا ۔ علّامہ فہامہ خاتمۃ المحققین مولٰنا امین الدین محمد بن عابدین شامی قدس سرہ السامی نے کچھ تذکرہ اس واقعہ ہائلہ کافر مایا ردالمحتار حاشیہ درمختارکی جلدثالث کتاب الجہاد باب البغاۃ میں زیر بیانِ خوارج فرماتے ہیں :

کماوقع فی زماننا فی اتباع بن عبدالوہاب الذین خرجو امن نجد وتغلبوا علی الحرمین وکانوا ینتحلون مذھب الحنابلۃ لکنھم اعتقدوا انھم ھم المسلمون وان من خالف اعتقاد ھم مشرکون واستباحوا بذلك قتل اھل السنۃ وقتل علمائھم حتی کسر اﷲ تعالٰی شوکتھم وخرب بلادھم وظفربھم عساکر المسلمین عام ثلث وثلثین ومائتین والف[2]۔ والحمد ﷲ رب العٰلمین۔

یعنی خارجی ایسے ہوتے ہیں جیسا ہمارے زمانے میں پیروانِ عبدالوہاب سے واقع ہوا جنہوں نے نجد سے خروج کرکے حرمین محترمین پر تغلب کیا اور وہ اپنے آپ کو کہتے تو حنبلی تھے مگر اُن کا عقیدہ یہ تھا کہ بس وہی مسلمان اور جو اُن کے مذہب پر نہیں وہ مشرك ہیں اس وجہ سے انھوں نے اہلسنّت وعلمائے اہلسنت کا قتل مباح ٹھہرالیا یہاں تك کہ اﷲ تعالٰی نے اُنکی شوکت توڑ دی اوراُن کے شہر ویران کئے اور لشکرِ مسلمین کو اُن پر فتح بخشی۱۲۳۳ھ میں۔

 


 

 



[1] القرآن ، ۷/۱۲۷

[2] ردالمحتار کتاب الجہاد مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۳/ ۳۳۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن