30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
انّھم انطلقو الی اٰیاتٍ نزلت فی الکفار فجعلوھا علی المؤمنین [1]۔ |
خلق اﷲ جانتے کہ انہوں نے وہ آیتیں جو کافروں کے حق میں اتریں اُٹھا کر مسلمانوں پر رکھ دیں۔ |
بعینہٖ یہی حالت ان حضرات کی ہے ۔آیہ کریمہ :
|
اِتَّخَذُوۡۤا اَحْبَارَہُمْ وَرُہۡبٰنَہُمْ اَرْبَابًا مِّنۡ دُوۡنِ اللہِ [2] |
انھوں نے اپنے پادریوں اور جوگیوں کو اﷲ تعالٰی کے سوا خدا بنا لیا۔(ت) |
کہ کفار اہل کتاب اور اُن کے عمائد وارباب میں اُتری ہمیشہ یہ بیباك لوگ اہلسنت و ائمہ اہلسنت کو اس کا مصداق بتاتے ہیں۔علامہ طاہر پر رحمت غافر کہ مجمع بحارالانوار میں قول ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما نقل کرکے فرماتے ہیں:
|
قال المذنب تاب اﷲ علیہ واشرمنھم من یجعل اٰیات اﷲ فی شرارالیہود علی علماء الامۃ المعصومۃ المرحومۃ طھراﷲ الارض عن رجسھم ۔[3] |
مذنب کہتا ہے اﷲ تعالٰی س پر رحم فرمائے ،ان خارجیوں سے بدتر وُہ لوگ ہیں کہ اشرار یہود کے حق میں جو آیتیں اُتریں انھیں امّت محفوظہ مرحومہ کے علماء پرڈھالتے ہیں اﷲ تعالٰی زمین کو اُن کی خباثت سے پاك کرے(ت) |
اصل اس گروہ ناحق پژدہ کی نجد سے نکلی، صحیح بخاری شریف میں ہے:
|
عن نافع عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنھما قال ذکر النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فقال اللّٰھم بارك لنا فی شامنا اللھم بارك لنا فی یمننا قالوا یارسول اﷲ وفی نجدنا قال اللّٰھم بارك لنا فی شامنا اللھم بارك لنا فی یمننا قالوا یارسول اﷲ وفی نجدنا فاظنّہ قال فی الثالثۃ ھناك الزلزال والفتن وبھا یطلع قرن الشیطان۔ [4] |
نافع سے ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت ہے کہ حضور پُر نور سیّدِ عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے دُعا فرمائی الہٰی ! ہمارے لئے برکت دے ہمارے شام میں ، ہمارے لئے برکت رکھ ہمارے یمن میں، صحابہ نے عرض کی یارسول اﷲ ! ہمارے نجد میں حضور نے دوبارہ وہی دُعا کی الہٰی ! ہمارے لئے برکت کر ہمارے شام میں الہٰی! ہمارے لیے برکت بخش ہمارے یمن میں ،صحابہ نے پھر عرض کی یا رسول اﷲ ہمارے نجد میں۔عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی فرماتے ہیں میرے گمان میں تیسری دفعہ حضور نے نجد کی نسبت فرمایا : وہاں زلزلے اور فتنے ہیں اور وہیں سے نکلے گا شیطان کا سینگ(ت) |
[1] الصحیح البخاری کتاب استتبابہ المعاندین باب قتال الخوارج والملحدین الخ ، مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۰۵۱
[2] القرآن ۹/ ۳۱
[3] مجمع بحار الانوار تحت لفظِ حدیث مطبوعہ نولکشور لکھنؤ ۱/ ۶۴۲
[4] الصحیح البخاری کتاب الفتن باب قول النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الفتنہ من قبل المشرق مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۰۵۰،الصحیح البخاری باب ماقیل فی الزلزال والآیات الفتنہ من قبل المشرك مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۴۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع