دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

وآیت :

وَمَا فَعَلْتُہٗ عَنْ اَمْرِیۡ ؕ ذٰلِکَ تَاۡوِیۡلُ مَا لَمْ تَسْطِعۡ عَّلَیۡہِ صَبْرًا ﴿ؕ٪۸۲[1]

اور یہ کچھ مین نے اپنے حکم سے نہ کیا ، یہ پھیر (علت و وجہ) ہے ان باتوں کاجس پر آپ سے صبر نہ ہوسکا (ت)

وغیرہ ذلك آیت واحادیث سمجھ والوں کے لئے علمِ باطن اوراُس کے رجال ومضائق مجال و حقائق ،اقوال و دقائق افعال کا پتا دینے کو بہت ہیں،

وَ مَنۡ لَّمْ یَجْعَلِ اللہُ لَہٗ نُوۡرًا فَمَا لَہٗ مِنۡ نُّوۡرٍ ﴿۴۰﴾٪[2]

اور جسے اﷲ تعالٰی نورنہ دے اُس کے لئے کہیں نور نہیں(ت)

یا نہ اس بحر عمیق کے لئے ساحل ،نہ یہ حضرات اُس کی سیر کے قابل ،نہ اس معنی سے اصل غرض سائل، لہذا فقیر این وآں سے قطع نظر کرکے نفس مرام مسئول عنہ کی طرف متوجہ ہوتا ہے یعنی نماز میں حضرات غیر مقلدین کی اقتداء کا حکم کیا ہے ، اور ازانجا کہ اسکی تنقیح اُن کی کشف بعض بد عات پر موقوف ،لہذا اس بارے میں ایك اجمالی مقدمہ لکھ کر عنانِ قلم جانب جواب مصروف ،ہرچند اس باب میں علماء متعدد تحریریں کرچکے مگر میں امید کرتا ہوں کہ بحول اﷲ تعالٰی یہ موجز تحریر کافی و کافل وافی وکامل شافی ونافع صافی و ناصع واقع ہو وباﷲ التوفیق وبہ الوصول الٰی ذری التحقیق انہ نعم المولٰی ونعم المعین وَالحمد ﷲ رب العٰلمین۔

مقدمہ فی الکلام الاجمالی علی بدعۃ غیر المقلدین

یامعشر المسلمین یہ فرقہ غیر مقلدین کہ تقلید ائمہ دین کے دشمن اور بیچارہ عوام اہل اسلام کے رہزن ہیں،مذاہب اربعہ کو چوراہا بتائیں ائمہ وہدٰی کو احبار و رہبان ٹھہرائیں ،سچّے مسلمانوں کو کافر مشرك بنائیں،قرآن وحدیث کی آپ سمجھ رکھنا، ارشاداتِ ائمہ کو جانچنا پرکھنا ہر عامی جاہل کا کام کہیں، بے راہ چل کر ،بیگانہ مچل کر ،حرامِ خدا کو حلال کردیں حلال خدا کو حرام کہیں ،ان کا بدعتی بدمذہب گمراہ بے ادب ضال مضل غوی مبطل ہونا نہایت جلی واظہر بلکہ عن الانصاف یہ طائفہ تالفہ بہت فرق اہل بدعت سے اشرّواضرّ واشنع وافجر کما یخفی علی ذی بصر(جیسا کہ کسی بھی صاحب بصیرت پر مخفی نہیں۔ت) صحیح بخاری شریف میں تعلیقًا اورشرح السنۃ امام بغوی وتہذیب الآثار امام طبری میں موصولًا وارد:

کان ابن عمریراھم شرارخلق اﷲ وقال

یعنی عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما خوارج کو بدترین

 


 

 



[1] القرآن ۱۸/ ۸۲

[2]  القرآن ۲۴/ ۴۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن