30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وآیت :
|
قَالَ فَاِنِ اتَّبَعْتَنِیۡ فَلَا تَسْـَٔلْنِیۡ عَنۡ شَیۡءٍ حَتّٰۤی اُحْدِثَ لَکَ مِنْہُ ذِکْرًا ﴿۷۰﴾٪ [1] |
کہا تواگرآپ میرے ساتھ رہتے تو مجھ سے کسی بات کو نہ پُوچھنا جب تك میں خود اس کا ذکر نہ کروں (ت) |
وآیت :
|
فَانۡطَلَقَا ٝ حَتّٰۤی اِذَا رَکِبَا فِی السَّفِیۡنَۃِ خَرَقَہَا ؕ قَالَ اَخَرَقْتَہَا لِتُغْرِقَ اَہۡلَہَا ۚ لَقَدْ جِئْتَ شَیْـًٔا اِمْرًا ﴿۷۱﴾ [2] قَالَ اَلَمْ اَقُلْ اِنَّکَ لَنۡ تَسْتَطِیۡعَ مَعِیَ صَبْرًا ﴿۷۲﴾ [3] |
اب دونوں چلے یہاں تك کہ جب کشتی میں سوار ہوئے تو اس بندہ نے اسے چیر ڈالا موسی علیہ السلام نے کہا کیا تم نے اسے اس لیے چیرا ہے کہ اس کے سواروں کو ڈبو دوں بے شك یہ تم نے بہت بری بات کی کہا میں نہ کہتا تھا کہ آپ میرے ساتھ ہر گز نہ ٹھہر سکیں گے ۔(ت) |
وآیت:
|
فَانۡطَلَقَا ٝحَتّٰۤی اِذَا لَقِیَا غُلٰمًا فَقَتَلَہٗ ۙ قَالَ اَقَتَلْتَ نَفْسًا زَکِیَّۃًۢ بِغَیۡرِ نَفْسٍ ؕ لَقَدْ جِئْتَ شَیْـًٔا نُّکْرًا ﴿۷۴﴾[4] قَالَ اَلَمْ اَقُلۡ لَّکَ اِنَّکَ لَنۡ تَسْتَطِیۡعَ مَعِیَ صَبْرًا ﴿۷۵﴾ [5] |
پھر دونوں چلے یہاں تك کہ جب ایك لڑکا ملا اس بندہ نےاسے قتل کردیا ۔موسٰی علیہ السلام نے کہا کیا تم نے ایك سُتھری جان بے کسی جان کے بدلے قتل کردی ،بیشك تم نے بہت بُری بات کی ،کہا میں نے آپ سے نہ کہا تھا کہ آپ ہرگز میرے ساتھ نہ ٹھہر سکیں گے(ت) |
وآیت:
|
قَالَ ہٰذَا فِرَاقُ بَیۡنِیۡ وَ بَیۡنِکَ ۚ سَاُنَبِّئُکَ بِتَاۡوِیۡلِ مَا لَمْ تَسْتَطِعۡ عَّلَیۡہِ صَبْرًا ﴿۷۸﴾ [6] |
کہا یہ (وقت) میری اور آپ کی جدائی کاہے اب میں آپ کو ان باتوں کا پھیر (یعنی علت ووجہ) بتاؤں گا جن پر آپ سے صبر نہ ہو سکا۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع