دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

تعالٰی علیہ وسلم ،وقال اومانحن بمؤمنین ،فقال لہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ذلک[1]۔اخرجہ سیدی محمد بن علی الترمذی عن معاذ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

لائیں اس شخص نے حضور علیہ السلام کی خدمت اقدس میں شکایت کرتے ہوئے عرض کیا کیا ہم اہلِ ایمان نہیں؟ اس موقعہ پر رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے مذکورہ جملہ فرمایا تھا۔اس کوسیّدی محمد بن علی ترمذی نے حضرت معاذ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔(ت)

وحدیث ۱۳:

کان عبداﷲ بن رواحۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ اذالقی الرجل من اصحاب النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلّم یقول تعال نؤمن بربناساعۃ فقال ذات یوم لرجل فغضب الرجل فجاء الی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فقال یا رسول اﷲ الاتری الی ابن رواحۃ یرغب عن ایمانك الی ایمان ساعۃ فقال النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یرحم اﷲ ابن رواحۃ انہ یحب المجالس التی تباھی بھا الملٰئکۃ [2] علیھم السلام۔ رواہ احمد بسند حسن عن انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

حضرت عبداﷲ بن رواحہ رضی اﷲ تعالٰی کا معمول تھا جب بھی کسی صحابی رسول سے ملاقات ہوتی تو کہتے آؤ ہم اپنے رب کے ساتھ ایك گھڑی ایمان لائیں، ایك دن آپ نے یہی بات ایك شخص سے کہی تو وہ ناراض ہوگیا اوربارگاہِ نبوی میں حاضر ہوکر عرض کیا یارسول اﷲ! آپ نے عبداﷲ بن رواحہ کے بارے میں نہیں سنا وہ تو آپ پر ایمان لانے کے بجائے ایك گھڑی ایمان کی طرف رغبت دلاتا ہے۔نبی اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا عبداﷲ بن رواحہ پر اﷲ تعالٰی رحم فرمائے وہ ایسی مجالس کو پسند کرتا ہے جس پر ملائکہ بھی فخر کرتے ہیں۔اسے امام احمد نے سندِ حسن کےساتھ حضرت انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔(ت)

 

وحدیث۱۴: ابو ہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ:

حفظت عن رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وعائین فاما احدھما

میں نے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے علم کے دو ۲ برتن حاصل کئے ہیں ایك کو بیان کرتا ہو ں اگر

 


 

 



[1] نوادرالاصول الاصل الثانی والسبعون فی الذکر الخفی مطبوعہ دارصادر بیروت ص۱۱۰

[2] مسند احمد بن حنبل از مسند انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ مطبوعہ دارالفکر بیروت ۳/ ۲۶۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن