دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

اس کی تصدیق پر اپنے دستخط کردیے تھے جس کے شاہد بہت لوگ موجود ہیں اور اس کا کسی قدر ذکر رسالہ تصریح ابحاث فرید کوٹ کے صفحہ ۴۱ کے متن وحاشیہ میں مندرج ہے ۔ پھر جب ریاست فرید کوٹ میں علمائے مقلدین کا مناظرہ ہوا تھا تب بھی یہ مولوی صاحب بشمول علما ء غیر مقلدین کے تھے اور ان کے زمرہ میں ریا ست سے رخصت نامہ لےکر واپس آئے تھے جیسا کہ اشتہار ۱۱ فروری ۱۸۸۳ ء مطبوعہ ریاست فرید کوٹ اس پر شاہد ہے اور رسالہ کے صفحہ ۱۷ میں بھی اس کا نام بزمرہ غیر مقلدین شامل ہے ۔پھر مسائل اور واقعات اس کے بھی صریح غیر مقلدی کی دلیل ہیں جس کا نمونہ ایك یہ ہے کہ مسماۃ فاطمہ بنت امام الدین خاں کو جب اس کے شوہر نے مطلقہ کیا اور طلاق نامہ تحریر ہو ا تو بائیس روز بعد ازاں عدت کے اندر ہی مولوی مشار الیہ نے اس مطلقہ کا نکاح بابو مین ملازم مسکوٹ لال کرتی سے منعقد کردیا اور اس کی دلیل مولوی جمال الدین امام مسجد بوچڑاں کلاں کو دکھلائی کہ حدیث ترمذی سے ثابت ہے کہ خلع کی عدت ایك حیض ہوتا ہے ،اس پر جواب دیا گیا کہ دینی کتابوں میں مثل فتح القدیر وغیرہ کے صریح لکھا ہے کہ خلع طلاق ہے بسند حدیث بخاری وغیرہ کے اور جمہور امامان سلف وخلف کا یہی مذہب ہے کما فصل فی باب الخلع (جیسا کہ باب خلع میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے ۔ت) اور باب عدت میں بھی مذکور ہے اور طلاق اور خلع اور لعان سب کی عدت تین حیض ہیں اھ مترجمًا،پس یہ نکاح عدت کے اندر حنفی مالکی شافعی سب کے نزدیك نارواہے جو شخص غیر مقلد ایسے اطوار کا طور رکھے اور حرام کو حلال بتا دینے تك نوبت پہنچائے تو اس کے پیچھے اقتدا روا ہے یا نہیں ؟بینواتؤجروا ۔ حررہ محمد فضل الرحمن امام جامع مسجد صدربازار فیروز پور پنجاب ۱۰ شوال ۱۳۰۵ھ  محمد فضل الرحمن

اللھم ھدایۃ الحق والصواب

الجواب:

فقیر غفر اﷲ  تعالی لہ کو زید وعمرو کی ذات سے غرض نہیں اور حضرات اولیا ئے کرام قدست اسرارہم کی شان عظیم میں بعد وضوح حق اس کلمہ ملعونہ کہنے کا جواب جو روز قیا مت ملے گا بس ہے ،وہ حضرات جرات شعار جسارت وثار جن کا مسلك عامہ ائمہ وعلمائے کبار کو عیاذًا باﷲ  مشرك بتائے ان سے مدارك دقیقہ حقائق اولیا ءتك نہ پہنچنے کی کیا شکا یت کی جائے علاوہ بریں یہ مسئلہ خود اس قابل کہ اس میں ایك رسالہ مستقلہ تصنیف میں آئے اور خدا انصاف دے تو حدیث بخاری :

حتی احببتہ فکنت سمعہ الذی یسمع بہ وبصر ہ الذی یبصر بہ ویدہ

جب میں بندے کو محبوب بنا لیتا ہوں تو میں اس کی سمع (کان ) بن جا تا ہوں جس سے وہ سنتا ہے ،اس کی آنکھ بنتا ہو ں جس سے وہ دیکھتا ہے ،اس کا ہاتھ

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن