30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لا الہ الا اﷲ وحدہ لا شریك لہ واشھد ان محمدا عبدہ ورسولہ صلی اﷲ علیہ ربھم وسلم ومن * |
دیتا ہو ں اس بات کی کہ اﷲ تعالی کے سوا کوئی معبود نہیں ، ذات وصفات میں اس کا کوئی شریك نہیں ،اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم اس کے برگزیدہ بند ے اور رسول ہیں ،ان پر ان کے رب کی طرف سے صلوۃ وسلام اور کرم ولطف ہو ۔(ت) |
اما بعد یہ چند سطور کا شفۃ السطور جلیلۃ الفائدۃ جمیلۃ العائدہ ہیں اظہا ر صواب میں اس سوال کے جواب میں جو فقیر ناسزا عبدالمصطفی احمد رضا محمدی سنی حنفی قادری برکاتی بریلوی غفراﷲ لہ وحقق املہ واصلح عملہ کے پاس مولوی فضل الرحمن صاحب حفظ عن الشرور امام جامع مسجد فیروز پور کا بھیجا کیمپ فیروز پور ملك پنجاب سے آیا ،فقیر ان دنوں ایك مبارك رسالہ بجواب سوال مونگیر بنگالہ مسمی بہ تجلی الیقین بان نبینا سیدالمرسلین لکھنے میں مشتغل ،اور اس کے اور چند مسائل دیگر بلاد کو مسئلہ پنجاب پرحق تقدم حاصل جب ان سے فراغت پائی اس کی نوبت آئی النھی الاکید عن الصلاۃ وراء عدی التقلید (۱۳۰۵ھ) اس تحریر کا نام اور یہی اس کی تا ریخ آغاز وانجام ، اس رسالہ میں اصل مقصود یہ ظاہر کرنا ہے کہ غیر مقلدوں کے پیچھے نماز ناروا ہے اس کے ضمن میں ان کے بعض عقائد واحوال ومکائد ودیگر فوائد بنہایت اجمال تحریر میں آئے ،مولی سے مسئول کہ قبول فرمائے اہل اسلام وسنت کو نفع پہنچائے ،ازانجا کہ موضوع رسالہ رد مخالف نہیں ، لہذا لحاظ مجادل سے کنا رہ گزیں کہ وہ تو ایك فتوی ہے جو اب مسئلہ کی حد پر مقتصر اور اپنے موافقوں پر ایك حکم کا مظہر جسے اس رنگ کا کلام مشتاق بنائے تصانیف افاضل یا فقیر حقیر کے دیگر رسائل مندرجہ مجموعہ"البارقۃ الشارقۃ علی ما رقۃ المشارقۃ"کی طرف رجوع لائے وحسبنا اﷲ ونعم الوکیل وافضل الصلوۃ علی الحبیب الجمیل والہ وصحبہ بالوف التبجیل امین امین یا عزیز یا جلیل ۔
نقل عبارت استفتاء
مسئلہ ۸۴۵: باسمہ سبحانہ ،بخدمت بابرکت حضرت مولینا وبالفضل والکمال اولٰنا مخدوم مکرم معظم حضرت مولینا احمد رضا خاں صاحب سلمہ الرحمن ۔سلام مسنون بہ نیاز مقرون کے بعد عرض ہے کہ ﷲ اس استفتاء کا جواب مرحمت فرمائیں کہ عند اﷲ ماجور وعند الناس مشکور ہوں ۔مولوی غلام نبی صاحب امام مسجد قصابان خورد جو شاگردمولویان لکھنؤ کے علاقہ فیروز پورکے ہیں اول انھوں نے رسالہ شاہ طیور جس میں حضرت ابن عربی اور مولینا روم ومولانا عبدالرحمن جامی علیھم الرحمۃ کی تکفیر درج تھی اور وہ رسالہ مطبع فیروز پور میں حافظ محمد صاحب لکھنؤی نے چھاپا تھا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع