30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خامسًا علماء کرام کا حکم تو یہ ہے کہ جہت سے بالکل خروج ہو تو نماز فاسد اور حدود جہت میں بلاکراہت جائز کہ آفاقی کا قبلہ ہی جہت ہے نہ کہ اصابت عین ۔بدائع امام ملك العلماء ابوبکر مسعود کاسانی پھر حلیہ امام ابن امیر الحاج حلبی میں ہے۔
|
قبلتہ حالۃ البعد جہۃالکعبۃ وھی المحاریب لاعین الکعبۃ [1]۔ |
کعبہ سے دوری کی صورت میں جہتِ کعبہ ہی قبلہ ہے اور وہ محرابِ مسجد ہے نہ کہ عین قبلہ۔(ت) |
جامع الرموزمیں امام زندویسی سے ہے :الجہۃ قبلۃ کالعین[2] (جہت کعبہ عین قبلہ کی طرح ہے ۔ت) ہاں حتی الوسع اصابت عین سے قرب مستحب۔ اس بارے میں ملتقط و حلیہ وغیرہما کے نصوص بعونہ تعالٰی آگے آتے ہیں، اور خیریہ میں فرمایا: ھوافضل بلاریب ولامین[3]الخ(یہ بغیر کسی شبہ کے افضل ہے۔ت)دررمولاناخسرو و ردالمحتار میں ہے:
|
لوانحرف عن العین انحرا فالاتزول منہ المقابلۃ بالکلیۃ جاز ویؤیدہ ماقال فی الظھیریۃ اذا تیامن اوتیاسرتجوز[4]۔ |
اگر عین کعبہ سے باکلیہ انحراف نہ ہو( یعنی معمولی انحراف ہوا)تو نماز جائز ہے۔ اسکی تائید ظہیریہ کے ان الفاظ سے ہوتی ہے:جب نمازی ذرا دائیں یا بائیں ہوگیا تو نماز جائز ہوگی۔(ت) |
اور ترك مستحب مستلزم کراہت تنزیہ بھی نہیں کراہت تحریم تو بڑی چیز ، بحر الرائق باب العیدین میں ہے:
|
لایلزم من ترك المستحب ثبوت الکراھۃ اذلا بدلھامن دلیل خاص٥[5]۔ |
ترك مستحب سے کراہت لازم نہیں آتی کیونکہ اس کے ثبوت کے لئے مستقل دلیل کا ہونا ضروری ہے ۔(ت) |
تو اس میں نماز مکروہ تحریمی ٹھہرانا نئی روشنی کی محض ظلماتی ساخت ہے۔
سادسًا : عبارت ہدایہ کہ فتوٰی مذکورہ نے نقل کی اسکی مُدعا سے اصلًا مس نہیں رکھتی بلکہ حقیقۃً وہ اس کا رد ہے ، عبارت کا مطلب یہ ہے کہ غیر مکی کو ہر گز ضرور نہیں کہ اس کی توجہ عین کعبہ معظّمہ کی طرف ہو بلکہ اس جہت کی طرف
[1] بدائع الصنائع فصل فی شرائط الارکان مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ١/١١٨
نوٹ : بدائع میں یہ عبارت معنًا مذکور ہے الفاظ بعینہ موجود نہیں۔ نذیر احمد سعیدی
[2] جامع الرموز فصل شروط الصلوٰۃ مطبوعہ مکتبہ اسلامیہ گنبد قاموس ایران ١/١٣٠
[3] فتاوٰی خیریہ کتاب الصلوٰۃ مطبوعہ دارالمعرفہ بیروت ١/٩
[4] ردالمحتار باب شروط الصلوٰۃ مطبوعہ مصطفٰی البابی مصر ١/٣١٥
[5] البحر الرائق باب العیدین مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ٢/١٦٣
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع