30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
نحوہ عندالترمذی وابن ماجۃ۔ |
نے روایت کیا ہے۔ |
اور ان سب سے سخت تروناپاك تراُس کا وہ قول مردود ہے کہ کلمہ طیّبہ میں(خاکش بدہن) محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کہنے کی کیا ضرورت ! اگر اس سے یہ مراد لیتا ہے کہ اسلام لانے کو صرف لا الٰہ الا اﷲ ماننا کافی ہے محمد رسول اﷲکی حاجت نہیں جب تو قطعًا یقینا نرا کافر مرتد ہے۔عورت اُس کی اُس کے نکاح سے نکل گئی پاس جائے گا تو زنا ہوگا ،اولاد ہوتو ولدالزنا ہوگی۔عورت کواختیار ہے جس سے چاہے نکاح کرے۔ اور اگر یہ مراد نہیں تاہم ناپاك کلام کی طرز سوق سخت گستاخی وبے باکی سے خبر دے رہی ہے۔ اور وہ لفظ "جنّت میں نہ جائے گا توکیا اعراف میں نہ جائے گا " دین متین کےساتھ استہزا کا پتا دیتا ہے۔ بہرحال اس قدر میں شك نہیں کہ شخص مذکور فاسق فاجر گمراہ بد مذہب ہے اس کے پیچھے نماز پڑھنا ناجائز و ممنوع ہے کما حققناہ فی رسالتنا النھی الاکید وذکرنا فی عدۃ مواضع من فتاوٰنا(اس کی تفصیل ہم نے اپنے رسالہ النہی الاکیداور اپنے فتاوی میں متعدد جگہ پر کی ہے۔ت) مسلمان اس سے توبہ لیں اگر توبہ کرلے فبہا ورنہ اس کے ساتھ وُہ معاملہ برتیں جو بددینوں کے ساتھ چاہئے واﷲ الہادی واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔
_________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع