دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

انکار صریح ہے ۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:لاصلٰوۃ لمن لم یقرأ بفاتحۃ الکتاب[1]۔یعنی بے سورہ فاتحہ کے نماز ناقص ہے رواہ الائمۃ احمد والستۃ عن عبادۃ بن الصامت رضی اﷲ تعالٰی عنہ(اسے امام احمد اوراصحابِ صحاح ستہ نےحضرت عبادہ بن صامت رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ت)(دوسری حدیث میں فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

من صلی صلاۃ لم یقرأ فیھا بفاتحۃ الکتاب فھی خداج[2]۔رواہ احمد ومسلم وابوداؤد والترمذی والنسائی عن ابی ھریرۃ واحمد وابن ماجۃ عن ام المؤمنین الصدیقۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہا۔

یعنی جونماز بے سورہ فاتحہ کے ہو وہُ ناقص ہے ۔اس کوامام احمد،مسلم،ابوداؤد، ترمذی اور نسائی نے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اورامام احمد اورابن ماجہ نے حضرت ام المومنین سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے روایت کیا ہے۔

تیسری حدیث میں ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے۔

ان النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم امرہ ان یخرج فینادی ان لاصلٰوۃ الابقرأۃ فاتحۃ الکتاب فمازاد [3]۔ رواہ احمد و ابوداؤد۔

یعنی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے انھیں حکم دیا کہ باہرجاکر منادی کردیں کہ بے سورۃ فاتحہ اور کچھ زائد قرأت کی نماز ناقص ہے۔اس کو امام احمد اورابوداؤد نے روایت کیا ہے۔

چوتھی حدیث میں ہے، فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم :

لاتجزئ صلاۃ الا بفاتحۃ الکتاب ومعھاغیرھا[4]۔ رواہ الامام الاعظم ابو حنیفۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ عن سیدنا ابی سعیدن الخدری رضوان اﷲ تعالٰی علیہ ومعناہ

نمازکام نہیں دیتی بے فاتحہ اوراس کے ساتھ اور قرأت کے ۔اس کوامام اعظم ابوحنیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ نےسیّدنا ابو سعید الخدری رضوان اﷲ تعالٰی علیہ سے روایت کیا اور معنًا اسی طرح ترمذی اور ابن ماجہ

 


 

 



[1] صحیح بخاری باب وجوب القرأۃ للامام الخ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۰۴

[2] صحیح مسلم  باب وجوب قرأۃ الفاتحہ فی کل رکعۃ الخ  مطبوعہ نور محمد اصح المطابع کراچی ۱/ ۱۷۰

[3] المسند لاحمد بن حنبل ازمسند ابی ہریرہ مطبوعہ دارالفکر بیروت ۲/ ۴۲۸

[4] مسند الامام اعظم مع تنسیق النظام کتاب الصلٰوۃ  مطبوعہ نور محمد اصح المطابع کراچی ص۵۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن