30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہوتی ہے۔واجب ترك ہوتا ہے فاعل گنہگار ہوتا ہے اس کاپھیرنا گردن پر واجب رہتا ہے نہ پھیرے تو دوسرا گناہ سر پر آتا ہے ،ہاں اگر اتنے ہی کپڑے کی قدرت ہے تو ایسی محتاجی میں مجبوری و معافی ہے۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لایصلّی احدکم فی الثوب الواحد لیس علی عاتقہ من شیئ [1]۔رواہ شیخان عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
ہرگز تم میں کوئی شخص ایك ہی کپڑا پہن کر نماز نہ پڑھے کہ کندھے پر اس کا کوئی حصہ نہ ہو ۔ اسے امام بخاری ومسلم نے ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ۔ |
خطیب بغدادی جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی :
|
نھی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم عن الصلٰوۃ فی السراویل وحدہ [2] |
(یعنی صرف پائجامہ سے نماز پڑھنے سے رسول اﷲصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے منع فرمایا۔ |
خلاصہ وہندیہ وغیرہما میں ہے:
|
لوصلی مع السراویل والقمیص عندہ یکرہ[3]۔ |
اگر کسی نے فقط شلوار میں نماز اداکی حالانکہ اس کے پاس قمیص موجود ہو تو نماز مکروہ ہوگی۔(ت) |
نماز میں فرضیت قرأت کا انکار احادیث کثیرہ صحیحہ صریحہ حضور پُرنور سیّدالمرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا رداور اجماعِ ائمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم کا خرق بلکہ بعد انقطاع اقوال شاذہ اجماع مستقر کاخلاف اور اب گمراہی و ضلالت صاف صاف ہے۔امام عبدالوہاب شعرانی میزان الشریعۃ الکبرٰی میں فرماتے ہیں :
|
اجمع الائمۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہم علی ان الصلٰوۃ لاتصح الامع العلم بدخول الوقت وعلی ان للصلٰوۃ ارکانًا داخلۃً فیھا وعلی ان النیۃ فرض وکذلك تکبیرۃ الاحرام والقیام مع القدرۃ والقرأۃ والرکوع والسجود والجلوس فی التشھد الاخیر (الی ان قال) |
تمام ائمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم کا اتفاق ہے کہ صحتِ نماز کے لئے نمازی کو اس بات کاعلم ہوناضروری ہے کہ نماز کا وقت شروع ہوچکا ہے ،اس پر بھی اتفاق ہے کہ نماز کے ارکان نماز میں داخل ہیں ،اسپر بھی اتفاق ہے کہ نیت فرض ہے ،اسی طرح تکبیر تحریمہ اور قدرت کے ساتھ قیام،قرأت ،رکوع ، سجود ،اخیری تشہد |
[1] صحیح بخاری باب اذاصلی فی الثوب الواحدالخ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۵۲،صحیح مسلم باب الصلٰوۃ فی ثوب واحد الخ مطبوعہ نور محمد اصح المطابع کراچی ۱/ ۱۹۸
[2] تاریخ بغداد حدیث ۲۵۶۴ مطبوعہ دارالکتاب العربی بیروت ۵/ ۱۳۸
[3] فتاوٰی ہندیہ الفصل الثانی فیمایکرہ فی الصلٰوۃ مالا یکرہ مطبوعہ نورانی کتب خانہ پشاور ۱/ ۱۰۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع