دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

اوراگر سرے سے اجارہ ہی نہ ہو صراحۃً نہ دلالۃً اوراب اُجرت مانگتا ہے تو صریح ظلم وفسق و کبیرہ ہے یہاں مطلقًا اُس کے پیچھے نماز نہ پڑھیں۔ واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ نمبر ۸۳۹:    ۲ذی قعدہ۱۳۱۸ھ

 کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ امام مسجد یہ کہتے ہیں کہ نماز کے بعد مصافحہ بہ تخصیص نماز فجر درست نہیں اوراہل محلہ کہتے ہیں درست ہے اور کہتے ہیں کہ اگر تم اس کے جواز کے قائل نہ ہوگے تم ہم تمھارے پیچھے نماز نہیں پڑھیں گے اس لئے کہ تمھارا مذہب ہمارے مذہب کےخلاف ہے لہذا فرمائیے کہ شرع شریف میں کس طرح ہے اور کیا حکم ہے؟ بینواتوجروا

الجواب:

صحیح یہ ہے کہ مصافحہ بعد نماز مباح ہے نص علی تصحیحہ العلامۃ الخفاجی فی نسیم الریاض(علامہ خفاجی نے نسیم الریاض میں اسے صحیح قرار دیا ہے۔ت) امام اگر سنّی المذہب ہے صرف اس مسئلہ میں اس کا خیال بنظر بعض عبارات فقہیہ یہ ہے تو اُسے سمجھا دینا چاہئے کہ تصحیح وترجیح جانبِ جواز ہے صرف اتنی بات پر وُہ ترك اقتدا کا مستحق نہیں ،اوراگر بر بنائے وہابیت اس کا انکا ر کرتا ہے تو وہابی بلاشبہ لائق امامت نہیں اہل محلہ کو چاہئے ہرگز اُس کے پیچھے نماز نہ پڑھیں۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ نمبر ۸۴۰:     ۲۸ربیع الآخر شریف ۱۳۲۰ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ نماز کی پڑھائی معیّن کرکے لینا درست ہے یا نہیں؟ بینواتوجروا۔

الجواب:

درست ہے مگر بچنا بہتر ہے اﷲ کے واسطے پڑھائے اور نمازی اسے حاجتمند دیکھ کر اﷲ کے لئے اس کی اعانت کریں یہ صاف کرلیاجائے کہ امامت کی اُجرت کچھ نہ لی دی جائے گی یُوں بلا دغدغہ حلال طیب ہے لان النفی الصریح یزیل حکم دلالۃ الحال فان الصریح یفوق الدلالۃ کما فی قاضی خان [1](کیونکہ صراحۃً نفی ،دلالت کو زائل کردیتی ہے کیونکہ صراحت ، دلالت سے فوقیت رکھتی ہے قاضی خاں میں اسی طرح ہے۔ت) واﷲ تعالٰی اعلم


 

 



[1] درمختار کتاب الھبۃ مطبوعہ مجتبائی دہلی ۲/ ۱۵۹

ف: سعی بسیار کے باوجود یہ عبارت فتاوٰی قاضی خان سے نہیں مل سکی ،دُرمختار سے یہ عبارت مفہومًا ملی ہے اس لئے اس کا حوالہ دیا ہے۔ نذیر احمد سعیدی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن