30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پڑھی ہوں اُن کا پھیرنا واجب ہے، ردالمحتار میں ہے:
|
مشی فی شرح المنیۃ علی ان کراھۃ تقدیمہ (یعنی الفاسق ) کراھۃ تحریم [1]۔ |
شرح منیہ میں ہے کہ فاسق کی تقدیم (یعنی اس کو امام بنانا)کراہتِ تحریمی ہے۔(ت) |
درمختار میں ہے :
|
کل صلاۃ ادیت مع کراھۃ التحریم تجب اعادتھا[2]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
ہر وُہ نمازجو کراہتِ تحریمی کےساتھ اداکی گئی ہو اس کا اعادہ واجب ہے۔(ت) |
مسئلہ نمبر ۸۳۲: ازکاسگنج ضلع ایٹہ محلہ نواب مرسلہ عباداﷲ صاحب ویکسینیٹر ۶شعبان ۱۳۳۷ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید بزعم امامت نماز فرض پنجگانہ ونماز جمعہ بجماعت کثیر معمولی جُوتا جوہر وقت پہنا کرتا ہے پہن کر پڑھاتا ہے وقتِ اعتراض بکر کو ترجمہ حدیث مشکوٰۃ شریف دکھاتا ہے کہ حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے الدوام پڑھی ہے چونکہ یہاں نہ کوئی ذخیرہ کتبِ دینیہ ہے جو دیکھ کر اطمینان کرایا جائے اورنہ کوئی عالم ہے جس کے ذریعہ سے پایہ ثبوت کو پہنچیں لہذا آپ سے التجا کی جاتی ہے کہ براہ نوازش عالمانہ آپ مع حوالہ کتاب وباب وصفحہ و سطر حسبِ قاعدہ مرحمت فرمائیے۔
الجواب:
تعظیم و توہین کا مدار عرف پر ہے عرب میں باپ کو کاف اور انت سے خطاب کرتے ہیں جس کا ترجمہ "تو" ہے اور یہاں باپ کو "تو"کہے بیشك بے ادب گستاخ اوراس ایہ کریمہ کا مخالف ہےفَلَا تَقُلۡ لَّہُمَاۤ اُفٍّ وَّلَا تَنْہَرْہُمَا وَقُلۡ لَّہُمَا قَوْلًاکَرِیۡمًا ﴿۲۳﴾[3] (ماں باپ کو ہُوں نہ کہہ نہ جھڑك اوران سے عزّت کی بات کہہ)صد ہا سال سے عرف عام ہے کہ استعمالی جوتے پہن کر مسجد میں جانے کوبے ادبی سمجھتے ہیں ائمہ دین نے اُس کے بے ادبی ہونے کی تصریح فرمائی ،امام برہان الملّۃ والدّین صاحب ہدایہ کی کتاب التجنیس والمزید اورمحقق بحر زین ابن نجیم کی بحرالرائق اورفتاوٰی سراجیہ اورعالمگیریہ جلد پنجم ص۱۲۲ کتاب الکراہۃ باب خامس میں ہے:دخول المسجد متنعلا مکروہ[4] (مسجد میں جوتا پہن کرداخل ہونا مکروہ ہے۔ت) آج اگر کسی نواب کے دربار
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع